ETV Bharat / business

IMF Report عالمی معاشی ترقی میں بھارت اور چین کی حصہ داری نصف ہوگی، آئی ایم ایف

author img

By

Published : May 2, 2023, 4:37 PM IST

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2023 میں دنیا کی معیشت کیسی رہے گی کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی ترقی میں بھارت اور چین کا حصہ 50 فیصد ہوگا۔ IMF Report

India, China to contribute half of global growth: IMF
عالمی معاشی ترقی میں بھارت اور چین کی حصہ داری نصف فیصد ہوگی، آئی ایم ایف

حیدرآباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سال 2023 کے لیے ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے، جو کہ گزشتہ برس کے 3.8 فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس خطے میں ترقی کا محرک بنیادی طور پر بھارت اور چین ہوگا۔ آئی ایم ایف نے تازہ ترین رپورٹ میں سال 2023 میں ایشیا پیسیفک خطے میں شرح نمو 4.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ جو ایک برس قبل 2022 میں 3.8 فیصد تھا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق شرح نمو میں بھارت اور چین کا حصہ اہم ہوگا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کا خطہ 2023 دنیا کے دیگر خطوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور بھارت ابھرتی ہوئی منڈیاں ہیں، لہٰذا رواں برس پوری عالمی شرح نمو میں ان ممالک کا حصہ 50 فیصد (نصف) ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسفک کے دیگر خطوں کی شرکت 1/5 ہوگی۔ جہاں چین کورونا کے بعد بحالی کے موڈ میں ہے، وہیں بھارت لچکدار ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

  • Following a challenging year for the world economy, Asia & the Pacific remains a dynamic region. Growth is projected to increase this year to 4.6%, up from 3.8% in 2022. The biggest driver of Asia’s growth this year is China. Our latest report: https://t.co/L5g1VZc0Ti pic.twitter.com/eMgfcBsdDz

    — IMF (@IMFNews) May 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2023 عالمی معیشت کے لیے چیلنجز سے بھرا ہوا ہے۔ مانیٹری پالیسیز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شرح نمو میں کمی آرہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روس یوکرین جنگ کا اثر اقتصادی سرگرمیوں پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ اور یورپ میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حالیہ دنوں میں بینکاری بحران 'پہلے سے ہی پیچیدہ معیشت' کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ پیر کے روز ایک اور امریکی بینک فرسٹ ریپبلک بینک کو جے پی مورگن چیس نے حاصل کیا۔ اس کے ساتھ یہ امریکہ کا تیسرا بینک تھا جو ڈوب گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.