ETV Bharat / business

ڈاؤن لوڈنگ میں جیو، اپلوڈنگ میں ووڈافون سب سے آگے

author img

By

Published : Oct 13, 2020, 7:17 PM IST

JIO number one in 4G download speeds, Vodafone at the forefront of uploads
4 جی ڈاؤن لوڈ رفتار میں جیو نمبر ون، اپلوڈ میں ووڈافون سب سے آگے

ریلائنس جیو نے اوسط 4جی ڈاؤن لوڈ رفتار میں مسلسل تین برسوں سے ستمبر 2020 میں ایک مرتبہ پھر اپنا دبدبہ قائم رکھا۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے ستمبر کے اعداد و شمار کے مطابق جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ کی رفتار 19.3 ایم بی پی ایس ماپی گئی۔ یہ رفتار اگست کے مقابلے میں 3.4 ایم بی پی ایس زیادہ ہے۔ ریلائنس جیو کی 4 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار اگست میں 15.9 ایم بی پی ایس تھی۔
گزشتہ تین برسوں سے ریلائنس جیو ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے لحاظ سے نمبر ون فور جی آپریٹر برقرار ہے۔
ٹرائی کے مطابق ستمبر میں بھارتی ایئر ٹیل کی کارکردگی میں معمولی بہتری آئی ہے۔ ایرٹیل کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار ستمبر میں 7.5 ایم بی پی ایس تھی جبکہ اگست میں 7.0 ایم بی پی ایس تھی۔ ایرٹیل کے مقابلے میں ریلائنس جیو کی رفتار 2.5 گنا سے بھی زیادہ تھی۔
اگرچہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کو ضم کرلیاہے اور اب وہ ووڈافون آئیڈیا کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعدادوشمار کو الگ الگ دکھاتا ہے۔
ووڈافون اور آئیڈیا نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں بھی معمولی بہتری درج کی گئی ہے۔ ستمبر میں ووڈافون کی رفتار 7.9 ایم بی پی ایس اور آئیڈیا کی 8.3 ایم بی پی ایس تھی۔ ووڈافون اور آئیڈیا دونوں کی رفتار ستمبر میں ائیرٹیل سے تھوڑی زیادہ تھی لیکن جیو کے مقابلے آدھے سے بھی کم ماپی گئی تھی۔
ستمبر میں ووڈافون 6.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ اوسطا 4 جی اپلوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر ہے۔ آئیڈیا کی اپ لوڈ کی رفتار 6.4 ایم بی پی ایس پر قدرے کم تھی۔ ایک ہی وقت میں ریلائنس جیو اور ایرٹیل کی اوسط اپ لوڈ کی رفتار ستمبر میں اسی 3.5 ایم بی پی ایس کی ماپی گئی تھی۔
ٹرآئی اوسط رفتار کی گنتی مائی اسپیڈ ایپلی کیشن کی مدد سے جمع کیے گئے ریئل ٹائم ڈیٹا کی بنیاد پر کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.