ETV Bharat / bharat

Union Minister of Railway on RRB NTPC Protest: 'ریلوے امتحانات کے امیدواروں کے معاملہ پر حکومت مکمل طورپر حساس'

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 8:42 AM IST

Union Minister of Railway on RRB NTPC Protest
Union Minister of Railway on RRB NTPC Protest

بہار اور اترپردیش کے کئی علاقوں میں ریلوے بھرتی کے امیدواروں کے مشتعل احتجاج پر وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے کہا کہ طالب علموں کی شکایتوں کو مکمل حساسیت کے ساتھ سنا جائے گا اور ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا Railway Minister Ashwini Vaishnaw on RRB NTPC۔

نئی دہلی: وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے آج کہاکہ ریلوے بھرتی کے عمل سے متعلق امیدواروں کے جذبات کے تئیں مکمل طورپر حساس ہے اور ان کی شکایات کو ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا Union Minister of Railway on RRB NTPC Protest۔

وزیر ریلوے نے یوم جمہوریہ کی چھٹی کے باوجود ریل بھون میں حکام کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد پریس کانفرنس بلائی اور کہا کہ ریلوے بھرتی بورڈ کے سال 2019 Railway Recruitment Board کے نوٹس کے مطابق ہی شفافیت کے ساتھ مکمل عمل پر عمل درآمد کیا گیا ہے لیکن درخواست دینے والے امیدوار بھی ہماری کنبہ کا حصہ ہیں اس لئے ان کی شکایتوں اور تشویشات کو مکمل حساسیت کے ساتھ سنا جائے گا اور ایک مقررہ وقت میں حل کیا جائے گا۔

ویشنو نے کہاکہ ریلوے کی اعلی سطحی کمیٹی بنائی گئی ہے۔ امیدواروں کو تین ہفتہ کے اندر یعنی 16فروری تک اپنی میمورنڈم دینے ہوں گے اور کمیٹی ان پر غور و خوض کرکے چار مارچ تک اپنی رپورٹ وزارت کو سونپے گی۔ اگر میمورنڈم کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہوئی تو رپورٹ جلد بھی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزارت ہمدردی کے ساتھ فیصلہ کرے گی۔

نامہ نگاروں کے ذریعہ عمل سے متعلق طلبا کے سوالات کا ذکر کئے جانے پر وزیرریلوے نے کہاکہ سال 2019میں تکنیکی غیرتکنیکی زمروں کے عہدوں کے لئے اشتہار نکلے تو اسے دنیا کی سب بری بھرتی مہم کہا گیا تھا کیونکہ ان کے لئے سوا کروڑ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ اس سے پہلے یونین پبلک سروس کمیشن یا اسٹاف سلیکشن کمیشن کے بھرتی امتحانات کو سب سے بڑی بھرتی مہم سمجھا جاتا تھا Recruitment examinations of Union Public Service Commission or Staff Selection Commission۔ جہاں زیادہ سے زیادہ پانچ یا سات لاکھ درخواستیں آتی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ بھرتی کے نوٹس میں واضح طورپر کہا گیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر دو مرحلوں میں امتحان کرایا جائے گا۔

وزیر ریلوے ویشنو نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں درخواست ملنے کے بعد امتحان کا انعقاد کرانے والی ایجنسی کے انتخاب میں تقریباً چھ مہینے کا وقت لگ گیا۔ دوسرا معاملہ یہ ہے کہ اتنی بڑی تعدا د میں درخواستیں آنے پر یہ ممکن نہیں ہوسکتا تھا کہ ایک ہی مرحلہ میں امتحان کرایا جائے۔ اس لئے دو مرحلوں میں امتحآن کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس درمیان کووڈ وبا آگئی لیکن ہم نے دسمبر 2020 میں امتحان کرانے کا فیصلہ کیا اور کووڈ کی دوسری لہر کے باوجود سال 2021 کے وسط میں مشکل کووڈ پروٹوکول کے ساتھ پہلے مرحلہ کے کمپیوپٹر پر مبنی امتحان کرائے گئے جو کوالیفائنگ امتحا ن تھا۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ شروع ہونے پر انہوں نے ریلوے بھرتی بورڈ سے معلومات طلب کیں تو پتہ چلا کہ ہر سطح پر بھرتی کے لئے طے شدہ عہدوں کے برعکس ہر ایک سطح پر 20گنا امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔کئی امیدواروں نے ایک ساتھ الگ الگ سطح کے لئے درخواست دے رکھی ہے اور وہ کٹ آف کے بھی اہل ہیں۔ اس وجہ سے 35ہزار 281 عہدوں پر سات لاکھ پانچ ہزار 446 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ یہ تعداد لوگوں کی نہیں بلکہ رول نمبروں کی ہے۔ ہر سطح پر امیداروں کی تعداد کا اندازہ الگ الگ لگایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہاکہ نوٹس ایک آئینی دستاویزہو تا ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ اس لئے ریلوے بھرتی بورڈ احتیاط کے ساتھ نوٹس کے مطابق ہی امتحان کا انعقاد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطمینان کی بات ہے کہ کہیں سے سوالنامہ لیک ہونے کی بات نہیں ہے۔ صرف یہی ہے کہ کچھ لوگ جنہوں نے تیاری کی ہے وہ چاہتے ہیں کہ انہیں امتحان میں شامل ہونے کا ایک موقع مل جائے۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں کے معاملات اور تشویشات پر ہمدردی کے ساتھ غور کیا جائے گا۔

(یو این آئی)

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.