ETV Bharat / bharat

National Highway Closed For Traffic بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 10:40 PM IST

بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند
بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند

ٹریفک حکام کے مطابق بھاری برف باری کے سبب قومی شاہراہ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے، موسم خوشگوار ہونے کے بعد ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے کے سبب قومی شاہراہ کے اطراف سینکڑوں مال برادار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ ٹریفک حکام نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ فی الحال شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور لوگ جانکاری کے لئے ٹریفک کنٹرول روم کے نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے اور کئی مقامات پر چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت کو معطل کر دیا گیا۔

بھاری برفباری کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بند

ٹریفک حکام کے مطابق بھاری برف باری کے سبب قومی شاہراہ کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے، موسم خوشگوار ہونے کے بعد ٹریفک کو دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ ٹریفک کی نقل و حمل بند ہونے کے سبب قومی شاہراہ کے اطراف سینکڑوں مال برادار گاڑیاں درماندہ ہیں۔ ٹریفک حکام نے ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ فی الحال شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں اور لوگ جانکاری کے لئے ٹریفک کنٹرول روم کے نمبرات پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں برفباری کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہے گا، البتہ میدانی علاقوں میں سلسلہ تھم سکتا ہے۔ موسم میں قدرے بہتری آسکتی ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں کل صبح تک برفباری جاری رہ سکتی یے۔ وہیں ضلع اننت ناگ کے پہاڑی علاقوں سمیت سیاحتی مقام پہلگام کے اوپری حصوں، کوکرناگ، ڈکسم، سنتھن ٹاپ ،مرگن ٹاپ، متی گاؤرن کے علاقوں میں بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ جس کے سبب مذکورہ مقامات کے متصل علاقہ جات یا رہائشی علاقوں میں معمول کی زندگی متاثر ہوئی ہے۔ برفباری کے بعد دن کے درجہ حرارت میں کمی جبکہ رات کے درجہ حرارت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Snowfall in Srinagar سری نگر میں بھاری برفباری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.