ETV Bharat / bharat

IT Raid in BBC Office بی بی سی دفاتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے، اپوزیشن رہنماؤں کی مرکزی حکومت پر تنقید

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 3:31 PM IST

Updated : Feb 14, 2023, 3:48 PM IST

انکم ٹیکس نے منگل کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ دونوں شہروں میں واقع دفاتر میں موجود ملازمین کے فون ضبط کر کے انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا کہ بی بی سی پر چھاپے کی خبر 'نظریاتی ایمرجنسی' کا اعلان ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ حکومت بے شرمی سے سچ بولنے والوں کو ہراساں کر رہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے آج ٹیکس چوری کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں سروے کے لیے پہنچ گئی۔ محکمہ انکم ٹیکس کی یہ کارروائی 2002 کے گجرات فسادات پر بنائی گئی دو حصوں پر مشتمل دستاویزی فلم نشر کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی۔ وہیں اس کارروائی پر اپوزیشن جماعتوں کا ردعمل سامنے آرہا ہے جس میں مرکزی حکومت کو سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی بی سی کے دفتر پر چھاپے کی وجہ بالکل واضح ہے۔ حکومت ہند بے شرمی سے سچ بولنے والوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر ہوں، میڈیا ہوں، کارکن ہوں یا کوئی اور، حق کے لیے لڑنے کی قیمت چکانی پڑتی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

انڈین نیشنل کانگریس کے جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ بی بی سی کے دفاتر پر آئی ٹی کے چھاپے نے یہ ظاہر کیا کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔ ہم ان دھمکیوں کے ہتھکنڈوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ غیر جمہوری اور آمرانہ رویہ مزید نہیں چل سکتا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وہیں کانگریس نے بی بی سی کے بوم مائک کو زنجیروں سے لپیٹ کر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے اور لکھا ہے کہ آمر بزدل اور ڈرپوک ہوتا ہے۔ وہیں فوٹو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھارت ورلڈ پریس فریڈم کی فہرست میں 180 میں 150 ویں مقام پر ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ٹویٹ کیا کہ بی بی سی پر چھاپے کی خبر 'نظریاتی ایمرجنسی' کا اعلان ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ترنمول کانگریس ایم پی مہوا موئترا نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ کیا بی بی سی کے دہلی دفتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے کی خبر واقعی سچ ہے؟ کتنا غیر متوقع ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

سی پی آئی (ایم) کے ایم پی جان برٹ نے اس معاملے پر کہا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کیا ردعمل ظاہر کریں گے؟

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

قابل ذکر ہے کہ محکمہ انکم ٹیکس کے 39 لوگ بی بی سی کے دفاتر میں سروے کر رہے ہیں۔ بی بی سی کا دفتر کستوربا گاندھی مارگ میں ہندوستان ٹائمز کی عمارت کی چھٹی منزل پر واقع ہے۔ اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ صرف مینلی ممبئی آفس سے کام کرتا ہے۔ ممبئی میں محکمہ انکم ٹیکس کے سروے میں 15 افسران ہیں۔ ساتھ ہی دہلی میں بی بی سی کے دفتر میں 24 آئی ٹی والوں کی ٹیم موجود ہے۔ کل چار ٹیمیں ہیں، جن میں ہر ایک ٹیم میں 6 آئی ٹی کے لوگ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: IT Raid in BBC Office دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

Last Updated :Feb 14, 2023, 3:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.