IT Raid in BBC Office دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے ماری

author img

By

Published : Feb 14, 2023, 1:08 PM IST

Updated : Feb 14, 2023, 2:04 PM IST

Etv Bharat دہلی میں بی بی سی کے آفس پر چھاپہ ماری
Etv Bharat دہلی میں بی بی سی کے آفس پر چھاپہ ماری ()

انکم ٹیکس نے منگل کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپے مارے۔ دونوں شہروں میں واقع دفاتر میں موجود ملازمین کے فون ضبط کر کے انہیں گھر بھیج دیا گیا۔ IT Raid in BBC Office

نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی کے علاقہ کے جی مارگ میں واقع بی بی سی آفس پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔محکمہ انکم ٹیکس کے 15 اہلکاروں کی ایک ٹیم نے منگل کو دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر میں سروے آپریشن کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کا تعلق بین الاقوامی ٹیکسیشن اور ٹرانسفر پرائسنگ میں بے ضابطگیوں کے الزامات سے متلعق ہے۔ حکام نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ محکمہ کمپنی کے کاروباری آپریشنز اور اس کے بھارتی برانچ سے متعلق دستاویزات کو دیکھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے گئے اور انہیں گھر جانے کو کہا گیا جب کہ بی بی سی کے دہلی دفتر میں دوپہر کی شفٹ میں کام کرنے والوں کو گھر سے کام کرنے کو کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اردو سرورس سے وابسطہ دو افراد، محکمہ خزانہ کے افسران کے ساتھ دفتر کے احاطے میں موجود تھے۔ ذرائع نے منگل کو بتایا کہ انکم ٹیکس حکام برطانوی پبلک براڈکاسٹر بی بی سی کے بھارتی دفاتر میں تفتیش کر رہے ہیں۔ انکم ٹیکس کی یہ کارروائی نہ صرف بی بی سی کے دہلی دفتر بلکہ ممبئی میں واقع دفتر تک پہنچ گئی۔ بی بی سی کے ممبئی میں دو دفاتر ہیں۔ ایک بی کے سی میں اور دوسرا کھار میں۔ انکم ٹیکس افسران بی کے سی آفس پہنچ گئے ہیں۔ ملازمین کو گھر جانے کو کہا گیا ہے۔ دہلی میں بی بی سی کا دفتر عمارت کی 5ویں، 6ویں اور 11ویں منزل پر ہے، جس کی تینوں منزلوں پر تقریباً 15-20 آئی ٹی افسران موجود ہیں۔ دفتر کے باہر دہلی پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ یہ تلاشیاں بی بی سی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی پر ایک دستاویزی فلم - 'انڈیا: دی مودی کیوچن' جاری کرنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہیں، جس نے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ چین میں بی بی سی ورلڈ نیوز کی نشریات پر پابندی

دریں اثنا اس سے پہلے کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اڈانی-ہنڈن برگ کے معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اپوزیشن کے مطالبے کو قبول کرنے کے بجائے بی بی سی کے پیچھے پڑی ہے۔رمیش نے کہا کہ ہم اڈانی معاملے پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت بی بی سی کے پیچھے ہے۔

بی بی سی کی جانب سے 2002 کے گجرات فسادات پر دو حصوں کی سیریز کی دستاویزی فلم 'انڈیا: دی مودی سوال' نشر کی گئی، اس میں کہا گیا ہے کہ گجرات فسادات کے لئے "مودی براہ راست ذمہ دار ہے" جس میں لاکھوں لوگ مارے گئے اور بہت سے بے گھر ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ اس ڈاکیومنٹری میں یہ بھی کہاگیا کہ "تشدد سیاسی طور پر محرک تھا" اور اس کا مقصد "مسلمانوں کو ہندو علاقوں سے پاک کرنا تھا"۔

Last Updated :Feb 14, 2023, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.