ETV Bharat / bharat

India Petrol Diesel Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Apr 16, 2023, 1:57 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

بھارت میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہی ہے۔ No change in petrol and diesel prices

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود، گھریلو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔ تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں ان کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہی۔ عالمی سطح پر، یو ایس کروڈ ہفتے کے آخر میں 0.63 فیصد اضافے سے 82.68 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ 86.31 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

بتا دیں کہ کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، جے پور میں پٹرول 108.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.89 روپے فی لیٹر، دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.33 روپے فی لیٹر، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر، گروگرام میں پٹرول 96.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر، لکھنؤ میں پٹرول 96.62 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.82 روپے فی لیٹر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ہر صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ ایس ایم ایس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بھی جان سکتے ہیں۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر جا کر آپ کو RSP اور اپنے شہر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے، جو آپ کو IOCL کی ویب سائٹ سے ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Petrol Prices In Pakistan پاکستان میں 16 اپریل سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.