ETV Bharat / bharat

Covid Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

author img

By

Published : Sep 22, 2022, 1:57 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 11 لاکھ 36 ہزار 934 ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5251 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 78 ہزار 271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔Covid vaccination campaign

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.11 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 11 لاکھ 36 ہزار 934 ویکسین دی گئی ہیں۔Covid vaccination campaign

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5443 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 342 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.61 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 5251 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 78 ہزار 271 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 39 ہزار 62 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 89 کروڑ 27 لاکھ 28 ہزار 70 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: COVID-19 Vaccination کووڈ ویکسینیشن میں 214.27 کروڑ سے زیادہ ویکسین استعمال کی گئیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.