ETV Bharat / bharat

Odisha Train Accident اڈیشہ ٹرین حادثے کی وجہ سے 100 سے زیادہ ٹرینیں متاثر

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 11:57 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں کل شام پیش آئے ٹرین حادثے کی وجہ سے 58 سے زیادہ ٹرینیں مکمل طور پر منسوخ کر دی گئیں، 10 کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا جبکہ 41 ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔

نئی دہلی/ کولکاتا: ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی ایک ریلیز کے مطابق، کھڑگپور بھونیشور سیکشن پر چلنے والی 58 ٹرینوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ٹرینوں کو جزوی طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ تبدیل شدہ روٹ پر 41 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ بدلے ہوئے وقت پر ایک ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹرین نمبر 12841 شالیمار - چنئی کورومنڈیل ایکسپریس اور ٹرین نمبر 2 جون کی رات تقریباً 18.55 بجے بہاناگا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب 12864 سر ایم وشویشوریہ بنگلورو سٹی - ہوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے، کھڑگپور-بھونیشور سیکشن پر ریل کی آمدورفت پوری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔ ریلوے انجینئرز روٹ کو صاف کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق اسے اس صدی کا سب سے بڑا ٹرین حادثہ قرار دیا جا سکتا ہے جس میں مرنے والوں کی تعداد 244 سے زائد ہو سکتی ہے۔ اڈیشہ حکومت کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 900 سے زائد افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی رہنماؤں نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن حادثے کے متاثرین کی امداد اور بچاؤ کے کاموں میں مدد کر رہے ہیں۔ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو آج صبح جائے حادثہ پر پہنچے اور راحت اور بچاؤ کام پر توجہ دینے کی ہدایت بھی دی ہے۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی (ساؤتھ ایسٹ سرکل) اے۔ ایم چودھری کو حادثے کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی اشارے کے مطابق اس حادثے کے پیچھے انسانی غلطی بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Coromandel Express Derails in Odisha اڈیشہ میں کورو منڈیل ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 238 ہلاک، 900 سے زائد زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.