ETV Bharat / bharat

Man lynched in Pakistan توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کا قتل

author img

By

Published : May 7, 2023, 2:19 PM IST

Updated : May 8, 2023, 6:17 AM IST

خیبرپختونخوا کے مردان میں توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کا قتل
توہین رسالت کے الزام میں ایک شخص کا قتل

خیبرپختونخوا: پاکستان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خیبرپختونخواہ کے مردان میں ہفتے کی رات عمران خان کی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے دوران توہین رسالت کا الزام لگاکر ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جس میں مشتعل ہجوم کو ایک شخص کی بری طرح پٹائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، پٹائی کے بعد اس شخص کی موت ہوگئی ہے۔ مقتول کی شناخت مولانا نگار عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ فرائیڈے ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں مولانا نگار نے مبینہ توہین آمیز جملے کہے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول شخص نے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران تقریر کے بعد اختتامیہ دعا کرتے ہوئے کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو ہجوم کے مطابق گستاخانہ تھے۔

فرائیڈے ٹائمز کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے قبل دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کچھ علما نے مطالبہ کیا تھا کہ مولانا نگار عالم کے خلاف توہین مذہب کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فروری میں، ننکانہ صاحب میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کی مشتعل ہجوم نے زبردستی پٹائی کی تھی جس کے بعد اس شخص کی بھی موت ہوگئی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ فرائیڈے ٹائمز کی خبر کے مطابق، انہوں نے پولیس سے پوچھا کہ پولیس نے پرتشدد ہجوم کو کیوں نہیں روکا، اور کہا کہ قانون کی بالادستی کو قائم رکھنا یہ پولیس کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mob Lynching in Pak: سیالکوٹ میں انسانیت شرمسار، ایک شخص کو ماب لنچنگ کے بعد نذر آتش کردیا گیا

Last Updated :May 8, 2023, 6:17 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.