ETV Bharat / bharat

Tiranga Yatra At Srinagar: ملک مخالف سرگرمیوں کے لئے مشہورعلاقوں میں بھی ترنگا ریلیاں نکالی جارہی ہیں، منوج سنہا

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 7:24 PM IST

Tiranga Yatra At Srinagar
Tiranga Yatra At Srinagar

جمو و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے جو علاقے ملک مخالف سرگرمیوں سے جانے جاتے تھے وہاں آج ہزاروں لوگ ترنگا ریلیاں نکال رہے ہیں۔ Tiranga Yatra At Srinagar

سری نگر: جمو و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے آج سرینگر کے ڈل جھیل کے کنارے ترنگا یاترا کی قیادت کی جس میں انتظامیہ کے اعلٰی افسران اور سیکورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں نے حصہ لیا۔ اس ریلی کا انعقاد بی ایس ایف نے کیا تھا جس میں ایل جی منوج سنہا مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ اس موقع پر ایل جی نے کہا کہ کشمیر کے جو علاقے ملک مخالف سرگرمیوں سے جانے جاتے تھے وہاں آج ہزاروں لوگ ترنگا ریلیاں نکال رہے ہیں۔ Lt. Governor Manoj Sinha participated in the Tiranga Yatra at srinagar

ایل جی منوج سنہا نے ترنگا یاترا کی قیادت کی


مزید پڑھیں: Har Ghar Tiranga کشمیر میں متعدد مقامات پر ترنگا ریلی کا اہتمام

قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں 14 اگست کو علیحدگی پسند جماعتیں یوم پاکستان کا دن مانے تھے لیکن پانچ اگست 2019 کے بعد ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی جبکہ علیحدگی پسند رہنماوں اور انکے معاونین کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کشمیر میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت گزشتہ ایک برس سے تقریبات منعقد کر رہی ہے جبکہ یوم آزادی کے سلسلے میں 'ہر گھر ترنگا' اور ترنگا ریلی کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں تمام سرکاری ادارے حصہ لے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.