ETV Bharat / bharat

بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر تجزیہ نگاروں کی آراء

author img

By

Published : Oct 24, 2021, 1:05 PM IST

بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر تجزیہ نگاروں کی آراء
بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر تجزیہ نگاروں کی آراء

بھارت اور پاکستان کے درمیان بین الاقوامی کرکٹ میچ ہمیشہ شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہتا ہے۔ ان میچوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل صرف بلّہ اور گیند سے ہی نہیں بلکہ جذبات سے بھی کھیلا جاتا ہے۔

جہاں ون ڈے کرکٹ ریکارڈ کے لحاظ سے پاکستان کو بالا دستی حاصل رہی ہے وہیں بھارت کو T20I مقابلوں پر غلبہ حاصل کر کے رکھا ہے۔ دونوں ٹیمز کے درمیان اب تک کھیلے گئے 132 ون ڈے میچ میں بھارت کو 55 بار کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں پاکستان کو 73 بار۔ وہیں ان دونوں ٹیمز کے درمیان کھیلے گئے کل آٹھ T20I میچوں میں بھارت کو چھے بار جیت حاصل ہوئی ہے وہیں پاکستان صرف ایک بار فاتح رہا ہے۔ ایک میچ بنا نتیجے کے ہی ختم ہوا ہے۔تاہم جب ورلڈ کپ کرکٹ کی بات آتی ہے تو بھارت نے دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 12 مقابلوں میں سے ہر ایک میں فتح حاصل کی ہے۔ جب بات بھارت پاکستان کی ہو رہی ہو اور کشمیر کا ذکر نہ ہو تو بات ہمیشہ ادھُوری ہی رہتی ہے۔ وادی میں بھی ان دو ممالک کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ پر ہر کسی کی نگاہیں بنی رہتی ہیں۔ اس پس منظر میں وادی کے کرکٹ شائقین کیا کہتے وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ پر تجزیہ نگاروں کی آراء

سابق کرکٹر اور سپورٹس ایکسپرٹ سید ہمایوں قیصر نے کہا کہ عالمی کپ میں جو بھی کوئی ٹیم شامل کی جاتی ہے ہم اُن تمام ٹیمز کو برابر مانتے ہیں۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بھارت اس کپ میں کھیلنے والی سب سے بہترین ٹیم ہے، مجھے لگتا ہے سب برابر ہیں۔ میں مانتا ہوں کہ بھارت کافی عرصے سے شارجہ میں کھیل رہا ہے لیکن بیو ببل میں بھی تو ہے۔ اُن پر اس کا پریشر بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی ٹیم سے اُمید کافی ہے اور ویراٹ کوہلی بھی کپتانی چھوڑ رہے ہیں۔ یہ دباؤ میدان میں بھی دیکھنے کو ملے گا۔ اگر روہیت، راہول اور ویراٹ کا بلہ اور شامی اور چھہر کی باؤلنگ چلتی ہے تو بھارت کو فائدہ ہوگا۔ وہیں اگر شاہین آفریدی، حسن علی، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، حفیظ چلتے ہیں تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔ بھارت کی لمبی بلےبازی ہے۔ وہیں پاکستان کے پاس شعیب ملک کا تجربہ ہے۔ یہ عالمی کپ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کا آغاز ہے۔

سینئر صحافی اور کرکٹ شوقین گوہر گیلانی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوئی بھی پیشن گوئی کرنا صحیح نہیں ہوتا کیونکہ یہ بہت مختصر کرکٹ ہے۔ جب بھارت پاکستان کے میچ کی بات آتی ہے تو کاغذ پر بھارت کی ٹیم مضبوط نظر آتی ہوگی۔ راہل اور روہیت میرے لیے بہت خطرناک بلےباز ہیں۔ ویراٹ اچھے فورم میں نہیں ہیں جبکہ سوریہ کمار یادو کافی متاثر کر چکے ہیں۔ بھارت کے لیے باؤلنگ میں جسپریت بمبرا اور چكاروارتی کھیل میں شاندار مظاہرہ کر سکتے ہیں۔وہیں پاکستان کی بات کریں تو بابر عزم، حفیظ، ملک، فخر زمان کا دن ہوا تو وہ آسانی سے یہ میچ جیت سکتے ہیں۔ گیندبازوں کی بات کریں تو شاہین اور عماد بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کو شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی 100 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کھلاڑی



جموں اینڈ کشمیر رنجی پلئیر اور بھارت کے سب سے فٹ کرکٹر احمد بانڈے نے کہا کہ یہ میچ بہت زبردست ہونے والا ہے۔ دونوں ٹیمز کے لیے اہم میچ بھی ہے۔ بھارت کے لیے راہل، ہاردک پندیا، وراٹ کوہلی، روہیت، بومبرا، جڈیجہ شاندار مظاہرہ کر سکتے ہیں، وہیں پاکستان کے لیے بابر، رضوان، شاہین، عماد کا اہم کردار رہے گا۔ بہت مشکِل مقابلہ ہوگا لیکن بھارت کے جیتنے کے زیادہ آثار نظر آ رہے ہیں۔

کرکٹر قیصر پارسا نے کا کہا کہ کاغذوں پر بھارت کافی مضبوط لگ رہا ہے اور اگر ہم ماضی کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو بھارت پاکستان سے کافی آگے ہے۔ پاکستان کے جیتنے کے آثار کم ہیں لیکن یہ کرکٹ ہے اس میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس میچ میں یہ دیکھنا ہے کہ ویراٹ کوہلی خراب فورم سے باہر کیسے آتے ہیں اور بابر عزم بھارت کے خلاف دباؤ کو کیسے سنبھالتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.