ETV Bharat / bharat

Important Judgment of Gujarat HC گجرات میں جج بننے کے لئے گجراتی مضمون ضروری

author img

By

Published : Mar 13, 2023, 9:19 PM IST

گجرات میں جج بننے کے لئے گجراتی مضمون ضروری
گجرات میں جج بننے کے لئے گجراتی مضمون ضروری

گجرات ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آگر کوئی امیدوار گجرات میں جج بننا چاہتا ہے تو اسے گجرات کے تسلیم شدہ بورڈ میں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

احمدآباد: ہر وکیل کا خواب ہوتا ہے کہ وہ وکلالت کرنے کے بعد حج بنے اور فیصلہ سنائے، ایسے میں گجرات میں اگر کسی کو جج بننا ہے تو گجرات ہائی کورٹ کی گائیڈ لائن کو فالو کرنا ضروری ہے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ نے ایک اہم فیصلہ سنایا، جس کے تحت آگر کوئی گجرات میں جج بننا چاہتا ہے تو اسے گجرات کے تسلیم شدہ بورڈ میں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔

گجرات ہائی کورٹ نے اس معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ سول جج امتحانات کے امیدواروں کو گجرات میں جج بننے کے لیے نااہل سمجھا جائے گا۔ جس کے بعد سول جج کے امیدواروں کو ہائی کورٹ کے انتظامی ونگ نے نا اہل قرار دے دیا ہے۔ اس معاملے پر گجرات ہائی کورٹ میں سول جج کے طور پر امیدواری کرنے والے ایک شخص کی عرضی کو گجرات ہائی کورٹ کی بینچ نے مسترد کردیا۔

اس معاملے پر ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ اگر آپ نے گجرات کے تسلیم شدہ بورڈ سے گجراتی نہیں پڑھی یے تو آپ جج نہیں بن سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جج بننے کے لیے ضروری ہے کہ گجرات کے تسلیم شدہ بورڈ سے دسویں اور بارہویں کی تعلیم حاصل کی ہو، دسویں اور بارہویں جماعت میں گجراتی مضمون پڑھنا بھی ضروری ہے۔ ساتھ ہی گجرات ہائی کورٹ کے ایڈمنسٹریٹو ونگ کے فیصلے کے بعد درخواست گزار کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Certificate Without Caste and Religion: گجرات ہائی کورٹ میں انوکھی اور دلچسپ درخواست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.