ETV Bharat / bharat

Stone Pelting on Vande Bharat گجرات پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے دعوے کی تردید کی

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 6:01 PM IST

گجرات ریلوے پولیس نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ وندے بھارت ٹرین پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا، جب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی اس میں سفر کر رہے تھے۔Stone Pelting on Vande Bharat

گجرات پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے دعوے کی تردید کی
گجرات پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے دعوے کی تردید کی

گجرات ریلوے پولیس نے اے آئی ایم آئی ایم کے دعوے کی تردید کی ہے کہ سورت جانے والی وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کیا گیا تھا، جس میں اسد الدین اویسی سفر کر رہے تھے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ترجمان وارث پٹھان نے الزام لگایا ہے کہ جب پارٹی کے سربراہ اسدالدین اویسی وندے بھارت ٹرین میں احمد آباد سے سورت جا رہے تھے، تب جس کوچ میں اویسی بیٹھے تھے، اس پر پتھراؤ کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر کو چوٹ پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ Stone Pelting on Vande Bharat

پارٹی کی جانب سے عوامی سطح پر یہ الزام لگانے کے فوراً بعد، گجرات ریلوے پولیس نے تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی ایچ گوڑ نے میڈیا کو بتایا کہ انکلیشور اور سورت کے درمیان ٹریک پر ریلوے کا کام چل رہا ہے۔ جب وندے بھارت جنوب کی طرف بڑھ رہی تھی، اسی وقت پکشم ایکسپریس شمال کی طرف بڑھ رہی تھی، اسی دوران کمپن کی وجہ سے ایک پتھر کوچ کی کھڑکی سے ٹکرا گیا۔

افسر نے بتایا کہ آس پاس کوئی رہائشی مکان بھی نہیں ہے۔ اس لیے کسی غنڈہ گردی کا کوئی شبہ نہیں ہے۔ تفتیش سے پتہ چلتا ہے کہ نہ تو کوئی زخمی ہوا اور نہ ہی انتقام کی نیت سے کوئی سازش کی گئی۔ محکمہ ریلوے کے ذرائع نے بتایا کہ سیٹ نمبر E1-25 کے ساتھ والی کھڑکی پر پتھر لگا تھا، جب کہ اویسی E1-21 پر بیٹھے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.