ETV Bharat / bharat

MSP Rate Rice دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 4:40 PM IST

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ
دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ

مودی حکومت نے کسانوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ دھان، مکئی اور مونگ سمیت کئی فصلوں کے ایم ایس پی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے کسانوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا۔ دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ Union Cabinet approves MSP

نئی دہلی: حکومت نے بدھ کو سال 2023-24 کے لیے خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت کا اعلان کیا، جس کے تحت دھان کی عام اور دھان گریڈ اے کی قیمتوں میں 143 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل، ارہر کی قیمت میں 400 روپے اور اُرد کی قیمت میں 350 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مونگ پھلی کی قیمت میں 527 روپے فی کوئنٹل اور مکئی کی قیمت میں 128 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کی میٹنگ میں وزارت زراعت نے خریف کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کی تجویز کی منظوری دی گئی۔ 2022-23 میں عام دھان کی کم از کم امدادی قیمت 2040 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2183 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ دھان گریڈ اے کی کم از کم امدادی قیمت 2060 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 2203 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سال مکئی کی قیمت 1962 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 2090 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Highest Paddy Contributor دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر: وزیر زراعت

ایک پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے خوراک کی فراہمی اور صارفین کے امور کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ سال 2022-23 میں مونگ کی کم از کم امدادی قیمت 7755 روپے فی کوئنٹل تھی، جسے بڑھا کر 8558 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ ارہر دال کی قیمت گزشتہ سال 6600 روپے فی کوئنٹل تھی جسے بڑھا کر 7000 روپے فی کوئنٹل کر دیا گیا ہے۔ اُرد کی قیمت 6600 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6950 روپے فی کوئنٹل اور مونگ پھلی کی کم از کم امدادی قیمت 5850 روپے فی کوئنٹل سے بڑھا کر 6377 روپے فی کوئنٹل کر دی گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.