ETV Bharat / state

Highest Paddy Contributor دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر: وزیر زراعت

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 2:48 PM IST

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 6.71 کروڑ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دھان کی پیداوار کے لحاظ سے تلنگانہ ملک میں پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ Telangana Emerges As India’s Highest Paddy Contributor

دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر:وزیرزراعت
دھان کی پیداوارمیں تلنگانہ ملک میں دوسرے نمبر پر:وزیرزراعت

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 21 ہزار کروڑ روپے مالیت کی 6.71 کروڑ میٹرک ٹن دھان کی خریداری کی گئی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دھان کی پیداوار کے لحاظ سے تلنگانہ ملک میں پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ ریاستی حکومت کسانوں کی بہبود کو مدنظر رکھتی ہے اور پیشگی اناج کی خریداری کرتے ہوئے کسانوں کو رقم ادا کرتی ہے۔

انہوں نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں مختلف ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے کورونا جیسے نازک وقت میں سات ہزار اناج خریداری مراکز کے ذریعہ کسانوں سے اناج اکٹھا کیا۔ پچھلے سال ریاستی حکومت کی جانب سے متبادل فصلوں کی کاشت کی درخواست کے بعد کسانوں نے مرکز کی طرف سے صرف کچے چاول خریدنے کی شرط کے پیش نظر دھان کی کاشت کم کردی تھی۔

مزید پڑھیں:Telangana Minister of Agriculture: کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ 40 لاکھ ایکڑ اراضی کی سیرابی، وزیر زراعت تلنگانہ

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ناکارہ پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی لئے کسانوں کو متبادل فصلوں کی طرف ترغیب دی جا رہی ہے۔ریاست میں کسانوں نقلی بیجوں کا شکار ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس کی چوکسی کے ساتھ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کسانوں کو وقت پر بیج اور کھاد فراہم کر رہے ہیں۔بیجوں اور کھادوں کے معیار کی جانچ کے لیے ریاست میں سات لیبارٹریز دستیاب کروائی گئی ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.