ETV Bharat / bharat

India G20 Presidency جی ٹوینٹی کی صدارت ہمارے لیے بڑا موقع، وزیر اعظم مودی

author img

By

Published : Nov 27, 2022, 7:00 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعظم نریندر مودی نے من کی بات پروگرام کے دوران کہا کہ 'جی 20 کی صدارت ہمارے لئے ایک بڑے موقع کے طور پر آئی ہے ہمیں اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا اور عالمی بھلائی، عالمی بہبود پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔India G20 Presidency

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج من کی بات پروگرام کے دوران کہا کہ جی 20 کی صدارت ہمارے لئے ایک بڑے موقع کے طور پر آئی ہے ہمیں اس موقع سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا اور عالمی بھلائی، عالمی بہبود پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چاہے امن ہو یا اتحاد، ماحولیات کے تئیں حساسیت، یا پائیدار ترقی، بھارت کے پاس ان سے متعلق چیلنجوں کا حل موجود ہے۔ ہم نے، جو موضوع دیا ہے، ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل، وہ ہمارے واسو دیوا کٹمبکم کے عہد کا اظہار کرتا ہے۔ India G20 Presidency

اوم سرویشم سواستیربھواتو,سرویشم شانتی بھواتو,سرویشم پورنم بھواتو,سرویشم منگلم بھواتو,اوم شانتی: شانتی: شانتی:یعنی سب کی بھلائی ہو، سب کے لئے امن ہو، سب کی تکمیل ہو اور سب کی بھلائی ہو۔ آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں جی - 20 سے متعلق بہت سے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس عرصے کے دوران دنیا کے مختلف حصوں سے لوگوں کو آپ کی ریاستوں کا دورہ کرنے کا موقع ملے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اپنی ثقافت کے متنوع اور مخصوص رنگوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے اور آپ کو یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ جی - 20 میں آنے والے لوگ، چاہے وہ اب بطور مندوبین ہی کیوں نہ آئیں، مستقبل کے سیاح ہیں۔ میں آپ سب سے، خاص کر اپنے نوجوان دوستوں سے ایک اور بات کی درخواست کرتا ہوں۔ ہری پرساد گارو کی طرح، آپ کو بھی کسی نہ کسی طریقے سے جی - 20 میں شامل ہونا چاہیئے۔

جی-20 کے بھارتی لوگو بہت خوبصورت انداز میں، بہت اسٹائلش انداز میں، کپڑوں پر پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔ میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں پر بھی زور دوں گا کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر جی - 20 سے متعلق مباحثوں اور مقابلوں وغیرہ کا انعقاد کریں۔ اگر آپ G20.inویب سائٹ پر جائیں گے تو وہاں آپ کو اپنی دلچسپی کے مطابق بہت سی چیزیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:India Assumes G20 Presidency جی20 کو عالمی تبدیلی کا محرک بنائیں گے، مودی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.