ETV Bharat / bharat

Celebration of Urdu Journalism: اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، افتتاحی تقریب میں حامد انصاری شرکت کریں گے

author img

By

Published : Feb 24, 2022, 7:41 PM IST

سابق نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری Former Vice President Hamid Ansari آئندہ 30 مارچ کو اردو صحافت کے دوسو سالہ جشن کا افتتاح کریں گے، یہ اطلاع آج دہلی میں کمیٹی کے کنوینر سینیئر صحافی معصوم مرادآبادی نے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس باوقار تقریب میں شرکت کے لیے ملک بھر سے سرکردہ اردو صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ Celebration of Urdu Journalism

Celebration of Urdu Journalism: اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، افتتاحی تقریب میں حامد انصاری شرکت کریں گے
Celebration of Urdu Journalism: اردو صحافت کا دو سو سالہ جشن، افتتاحی تقریب میں حامد انصاری شرکت کریں گے

اس موقع پر اردو صحافت کی لازوال قربانیوں پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی اور ملک کے چنندہ اردو صحافیوں کو 'کارنامۂ حیات ایوارڈ' پیش کیا جائے گا۔ Celebration of Urdu Journalism

افتتاحی تقریب کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبۂ صحافت کے سربراہ پروفیسر شافع قدوائی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر ایک یادگاری مجلہ بھی شائع کیا جائے گا، جس میں اردو صحافت کے ماضی، حال اور مستقبل کا احاطہ کیا جائے گا، جس کی ترتیب وتدوین کی ذمہ داری ممتاز صحافی سہیل انجم کو سونپی گئی ہے۔ Hamid Ansari In Celebration of Urdu Journalism

واضح رہے کہ اردو کا پہلا اخبار 'جام جہاں نما' 27/مارچ 1822 کو کلکتہ سے شائع ہوا تھا۔ اس اعتبار سے اردو صحافت اپنے قیام کے دو سو سال مکمل کرنے جارہی ہے اور اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارت میں اردو صحافت کی تاریخ لازوال قربانیوں اور جدوجہد سے عبارت ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لیے سب سے پہلی قربانی اردو صحافی مولوی محمدباقر نے دی۔ جنہیں انگریزوں نے1857 کی جنگ آزادی کی جرأت مندانہ رپورٹنگ کی پاداش میں توپ کے دہانے پر رکھ کر اڑادیا۔

اردو صحافت کی دوسو سالہ تقریبات کو منانے کا مقصد ان عظیم الشان قربانیوں کو یاد کرنا ہے، جو اردو صحافیوں نے اس ملک کی آزادی اور آزاد بھارت کی تعمیر و تشکیل میں دی ہیں۔ Hamid Ansari In Celebration of Urdu Journalism

کمیٹی کے کنوینر معصوم مرادآبادی نے مزید کہا کہ اس موقع پر اردو صحافت کے جن معماروں کے نام پر ایوارڈ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان میں مولوی محمد باقر، پنڈت ہری ہردت، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا حسرت موہانی، مولانا محمدعلی جوہر، مولانا ظفر علی خاں، مولانا عبدالماجد دریابادی،مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی، مولانا عثمان فارقلیط، رئیس الدین فریدی اور جی ڈی چندن کے نام شامل ہیں۔ یہ ایوارڈ ان بزرگ اردو صحافیوں کو بصد احترام پیش کئے جائیں گے جنہوں نے اپنی زندگیاں اردو صحافت کو پروان چڑھانے میں گزاری ہیں۔ Celebration of Urdu Journalism


انہوں نے کہا کہ جشن منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس سلسلہ میں تشکیل دی گئی 'اردو صحافت دو سو سالہ تقریبات کمیٹی' کی پہلی تقریب آئندہ 30 مارچ 2022 کو انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ Hamid Ansari In Celebration of Urdu Journalism

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.