ETV Bharat / bharat

Modi Xi at BRICS Meeting برکس اجلاس میں جن پنگ سے مودی کی ملاقات کے بارے میں کچھ طے نہیں ہوا: سکریٹری خارجہ

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 8:41 PM IST

برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ چینی صدر شی جن پنگ کی دو طرفہ ملاقات کے امکان کے بارے میں وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی تک کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔ برکس میں توسیع کے حوالے سے بھارت کا موقف بالکل واضح ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ گروپ کے قوانین اور اراکین کی اتفاق رائے سے ہی کیا جا سکتا ہے۔

Foreign Secretary Kwatra
سکریٹری خارجہ ونے موہن کواترا

نئی دہلی: سکریٹری خارجہ ونے موہن کواترا نے منگل سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ اور یونان کے وزیر اعظم کے چار روزہ دورے کے سلسلے میں ایک خصوصی میڈیا بریفنگ میں وزیراعظم مودی کی چینی صدر سے ملاقات کے امکانات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ برکس سربراہی اجلاس کے سلسلے میں میزبان جنوبی افریقہ نے بڑی تعداد میں مختلف ممالک کو مدعو کیا ہے۔ دریں اثنا، دورہ کرنے والے لیڈروں کے ساتھ مودی کی دو طرفہ ملاقاتوں کا پروگرام تیار کیا جا رہا ہے۔ ان پروگراموں کا فیصلہ ہونے کے بعد آپ (میڈیا) کو اس سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل برکس گروپ کا 15 واں سربراہی اجلاس کل سے جوہانسبرگ میں شروع ہو رہا ہے۔ وہیں، دیگر ممالک کو بھی برکس کنیکٹوٹی توسیعی پروگرام کے تحت 24 اگست کو 'برکس رابطہ سمٹ' اور برکس پلس سمٹ کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ وہاں سے مودی 25 اگست کو یونان کے ایک دن کے سرکاری دورے پر ایتھنز جائیں گے۔

بنگلہ دیش کے معاملات میں امریکہ کی مبینہ 'تازہ خصوصی دلچسپی' پر ہندوستان کے موقف کے تناظر میں وزیر اعظم شیخ حسینہ سے جوہانسبرگ میں ملاقات کے امکان کے بارے میں پوچھے جانے پر سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اس سلسلے میں شیڈول کے بعد ہی کچھ کیا جائے گا۔ برکس کی رکنیت کی توسیع سے متعلق ایک سوال پر خارجہ سکریٹری نے کہاکہ "ہندوستان رکنیت کی توسیع کے بارے میں مثبت اور کھلا ہے۔ گروپ کی رکنیت کی شرائط و ضوابط ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ برکس لیڈروں کی میٹنگ میں اس پر تکنیکی بات چیت ہو رہی ہے اور برکس میں اتفاق رائے سے فیصلے کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایک اور سوال کے جواب میں کواترا نے کہا کہ برکس ممالک کے درمیان اندرونی تجارت میں رکن ممالک کے استعمال کو بڑھانے کی بات تو ہو رہی ہے لیکن مشترکہ کرنسی کو لاگو کرنے کا کوئی خیال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کرنسی ایک مختلف تصور ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں قومی کرنسیوں (روپیہ درہم) میں لین دین شروع ہو چکا ہے۔ اس ماڈل کی ترقی کے ساتھ ہندوستان اسے دوسرے ممالک کے ساتھ بھی اپنانے پر غور کر سکتا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.