ETV Bharat / bharat

Earthquake Shakes in Delhi-NCR دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:03 PM IST

دہلی-این سی آر، اتر پردیش، اتراکھنڈ کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ دوپہر 2 بجکر 28 منٹ پر آیا۔ زلزے کی شدت 5.8 تھی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

دہلی-این سی آر میں ایک پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش، اتراکھنڈ میں بھی کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اتراکھنڈ کے دہرادون، پتھورا گڑھ اور الموڑہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگوں نے انہیں اپنے گھروں اور دفاتر میں محسوس کیا۔ تاہم ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلہ دوپہر 2.28 بجے آیا۔ ان کی شدت 5.8 تھی۔ زلزلے کا مرکز نیپال میں زمین سے 10 کلومیٹر اندر بتایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل 5 جنوری کو دہلی-این سی آر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جموں و کشمیر میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Earthquake Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.