ETV Bharat / state

Earthquake Jolts Kashmir جموں و کشمیر میں 5.8 شدت کا زلزلہ محسوس

author img

By

Published : Jan 5, 2023, 8:37 PM IST

Updated : Jan 5, 2023, 9:01 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر کے مختلف حصوں میں آج شام زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یو ٹی کے اکثر مقامات پر تقریباً شام 7 بج کر 58 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔Earthquake of 5.9 magnitude jolts kashmir

سرینگر: جموں وکشمیر میں جمعرات دیر شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔Earthquake Jolts Kashmir

ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس کی گہرائی 191 کلومیٹر تھی۔نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں وکشمیر میں جمعرات کی شام کو سات بجکر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چند سیکنڈ تک یہ زلزلہ محسوس کیا گیا،جس میں لوگوں نے کافی خوف محسوس کیا۔Earthquake of 5.9 magnitude jolts kashmir

اس زلزلے کے جھٹکے وادی کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ جموں کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

Last Updated :Jan 5, 2023, 9:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.