ETV Bharat / bharat

Delhi Violence: شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت آج

author img

By

Published : May 17, 2022, 7:45 AM IST

شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت آج
شرجیل امام کی عبوری ضمانت کی عرضی پر سماعت آج

ملک سے بغاوت معاملہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بنیاد پر ملزم شرجیل امام نے عبوری ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ دونوں درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔ Sharjeel Imam Moves HC for interim bail

نئی دہلی: دہلی تشدد کے ملزم شرجیل امام نے عبوری ضمانت کے لیے دہلی ہائی کورٹ میں دو الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔ ایک درخواست کی سماعت جسٹس سدھارتھ مردول کی سربراہی والی ڈویژن بنچ کرے گی، جب کہ دوسری درخواست کی سماعت جسٹس انوپ کمار مہدیرتا کی سنگل بنچ کرے گی۔ دونوں درخواستوں کی سماعت آج یعنی 17 مئی کو ہوگی۔Sharjeel Imam moves Delhi HC for interim bail

درخواست میں ملک سے بغاوت معاملہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے بغاوت کے معاملہ میں کیس درج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جب تک مرکزی حکومت غداری کے معاملے پر دوبارہ غور نہیں کرتی، اس معاملے میں کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ غداری کیس کے ملزم ضمانت کے لیے عدالتوں میں عرضی داخل کر سکتے ہیں۔

شرجیل امام نے دو الگ الگ ایف آئی آر کے معاملہ میں عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے۔ ایک ایف آئی آر جامعہ یونیورسٹی میں دی گئی تقریر سے متعلق ہے جبکہ دوسری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں دی گئی تقریر سے متعلق ہے۔ ایف آئی آر میں شرجیل امام پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام تھا۔ 11 اپریل کو دہلی کی کڑکڑڈوما کورٹ نے شرجیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ 24 جنوری کو عدالت نے اس کیس میں شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ کڑکڑڈوما کورٹ نے غداری سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:۔ Delhi court grants bail to Sharjeel Imam: جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام کو ضمانت

چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے نفرت پھیلانے اور تشدد بھڑکانے کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف تقریر کی، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں سی اےاے قانون کے خلاف مہم چلائی گئی۔ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں کی شہریت ختم ہو جائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔ بتا دیں کہ شرجیل کو بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.