ETV Bharat / bharat

Sharjeel Imam Bail Plea In Sedition Case: شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ

author img

By

Published : Jul 7, 2022, 12:54 PM IST

شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر آج سماعت
شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر آج سماعت

اس معاملے میں شرجیل امام نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امیت پرساد نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے تازہ حکم کے مطابق، ٹرائل کورٹ کو پہلے انڈین پینل کی دفعہ 124A کے تحت ضمانت کے لیے عرضی داخل کی جائے۔ اگر ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے، تب ہی آپ ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد شرجیل امام کے وکیل تنویر احمد میر نے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی جس کے بعد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

دہلی کی ککڑڈوما عدالت آج دہلی فسادات معاملہ میں غداری سے متعلق مقدمہ کے ملزم شرجیل امام کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔ ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت فیصلہ سنائیں گے۔ عدالت نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

اس سلسلہ میں گذشتہ 30 مئی کو عدالت نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا جبکہ دہلی ہائی کورٹ نے شرجیل امام کو ٹرائل کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔ درخواست میں سپریم کورٹ کی جانب سے بغاوت مقدمہ میں حالیہ فیصلے کی جانب اشارہ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ بغاوت کا مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت دی گئی۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ جب تک مرکزی حکومت غداری سے متعلق معاملے میں دوبارہ غور نہیں کرتی، اس معاملے میں کوئی نئی ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ جو لوگ غداری معاملے میں ملزم ہیں وہ ضمانت کے لیے عدالت میں عرضی داخل کر سکتے ہیں۔

اس معاملے میں شرجیل امام نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر امیت پرساد نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے تازہ حکم کے مطابق، ٹرائل کورٹ کو پہلے انڈین پینل کی دفعہ 124A کے تحت ضمانت کے لیے عرضی داخل کی جائے۔ اگر ٹرائل کورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے، تب ہی آپ ہائی کورٹ میں اپیل کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد شرجیل امام کے وکیل تنویر احمد میر نے درخواست واپس لینے کی اجازت مانگی جس کے بعد ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 11 اپریل کو دہلی کی ککڑڈوما کورٹ نے شرجیل کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 24 جنوری کو عدالت نے اس کیس میں شرجیل امام کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا گیا۔ ککڑڈوما کورٹ نے غداری سمیت دیگر دفعات کے تحت الزامات عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے نفرت پھیلانے اور تشدد بھڑکانے کے لیے مرکزی حکومت کے خلاف تقریر کی تھی، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف مہم چلائی گئی۔ یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ مسلمانوں کی شہریت ختم ہو جائے گی اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔ شرجیل کو بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.