ETV Bharat / bharat

مارچ میں جیو کے ساتھ تقریبا 47 لاکھ صارفین منسلک ہوئے

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 3:10 PM IST

مارچ میں جیو کے ساتھ تقریبا 47 لاکھ صارفین جڑے
مارچ میں جیو کے ساتھ تقریبا 47 لاکھ صارفین جڑے

ایشیا کی سب سے بڑی مکیش امبانی کی ملکیت والی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو مسلسل اپنی جڑیں مضبوط کر رہی ہے۔

رواں سال مارچ میں ریلائنس جیو کمپنی نے تقریباً 47 لاکھ گاہک جوڑ کر33.47فیصد حصص کے ساتھ پہلے مقام پر ہے، جبکہ ووڈافون آئیڈیا63 لاکھ اور بھارتی ایئرٹیل نے اپنے 12 لاکھ سے زیادہ صارفین کو کھو دیا ہے۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں ریلائنس جیو کے علاوہ بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ (بی ایس این ایل) نے مارچ میں 95073 صارفین جوڑے۔

ٹرائی کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ میں 28 لاکھ 36 ہزار 725 صارفین کم ہوئے ہیں۔

جیو نے مارچ میں46لاکھ 87ہزار 639 نئے صارفین سے کل 38 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 803 صارفین یعنی 33.47 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ اپنی بادشاہت برقرار رکھی ہے۔

بھارتی ایئرٹیل نے مارچ میں 12 لاکھ 61 ہزار 952 صارفین کھوئے اور کل 32 کروڑ 78 لاکھ 12 ہزار 981 صارفین یعنی 28.31 فیصد حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

تیسرے نمبر کی ووڈافون آئیڈیا کو مارچ میں ایک بڑا دھچکا لگا اور اس نے 63 لاکھ 53 ہزار 200 صارفین کو کھو دیا۔ ووڈا فون آئیڈیا 31 کروڑ 91 لاکھ 68 ہزار 614 صارفین یعنی 27.57 فیصد شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بی ایس این ایل 10.35 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر کھڑی ہے یعنی 11 کروڑ 97 لاکھ 80 ہزار 108 صارفین مارچ میں بی ایس این ایل کے ساتھ کل 95428 صارفین جڑےتھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.