ETV Bharat / bharat

تاج محل کے دیدار کی اجازت ملی

author img

By

Published : Sep 21, 2020, 11:24 AM IST

تاج محل کے دیدار کی اجازت ملی
تاج محل کے دیدار کی اجازت ملی

کورونا انفیکشن کی وجہ سے تاج محل اور آگرہ قلعے میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائےگی۔ ایک دن میں صرف پانچ ہزار سیاح ہی تاج کا دیدار کرسکیں گے جبکہ آگرہ فورٹ میں ایک دن میں 2500 لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع مشہور ترین تاریخی عمارت تاج محل اور 'آگرہ قلعہ' 21 ستمبر سے سیاحوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

کورونا انفیکشن کی وجہ سے بھارتی محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) نے تاج محل اور آگرہ قلعے میں سیاحوں کے داخلے کے لیے نئے قواعد بنائے ہیں جس کے مطابق ماسک کے بغیر کسی بھی سیاح کو دونوں سیاحتی مقامات پر داخلہ نہیں ملے گا۔

تاج محل کے دیدار کی اجازت ملی

اے ایس آئی نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے تاج محل اور آگرہ قلعے میں سیاحوں کے داخلے کے لئے ایک معیاری آپریٹنگ (ایس او پی) تیار کیا ہے، جس کے تحت ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔

اے ایس آئی کے تیار کردہ معیاری آپریٹنگ کے ذریعہ تاج محل اور آگرہ قلعوں میں انٹری دی جائے گی۔ اس کے لیے اے ایس آئی نے مکمل تیاری کرلی ہے۔ وہیں سیاحوں کی تعداد بھی محدود ہوگی۔

اے ایس آئی سپرنٹنڈنٹ وسنت کمار سورناکر نے بتایا کہ 'کورونا انفیکشن کی وجہ سے تاج محل اور آگرہ قلعے میں لوگوں کی تعداد محدود رکھی جائےگی۔ ایک دن میں صرف پانچ ہزار سیاح ہی تاج کا دیدار کرسکیں گے جبکہ آگرہ فورٹ میں ایک دن میں 2500 لوگوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔'

وسنت کمار سورناکر نے بتایا کہ'انٹری کرنے والے 2،500 لوگوں کو سماجی دوری کا خیال رکھنا پڑےگا اور صبح 6.30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے ہی ٹکٹ ملے گا اور اس کے بعد دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک کے لیے 2500 سیاح کو ٹکٹ دیا جائے گا۔

اسی طرح آگرہ قلعہ میں بھی صبح 6:30 بجے سے دوپہر 2 بجے تک 1،225 سیاحوں کو اور پھر دوپہر کے بعد 1،225 سیاحوں کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ تمام سیاحوں کو صرف آن لائن ہی ٹکٹ ملیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

واضح رہے کہ 'سیاحوں کو معاشرتی دوری کا خیال رکھنا پڑےگا۔ ہر سیاح کے لئے ماسک لازمی ہے۔ داخلے سے قبل سیاحوں کی تھرمل اسکریننگ بھی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.