ETV Bharat / bharat

دہلی تشدد: ملزم شاہ رخ پٹھان نے ضمانت کی درخواست واپس لے لی

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:40 PM IST

دہلی تشدد کے ملزم شاہ رخ پٹھان نے ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی
دہلی تشدد کے ملزم شاہ رخ پٹھان نے ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لے لی

دہلی فسادات 2020 کے کلیدی ملزم شاہ رخ پٹھان نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ سے عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے سے انکار کے بعد اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی ہے۔

جسٹس سریش کمار کیت کی سنگل جج بینچ نے شاہ رخ پٹھان کی اس درخواست پر سماعت کی جس نے شمال مشرقی دہلی تشدد کے دوران پولیس کانسٹیبل پر بندوق تانی تھی، اس نے ٹرائل کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس نے 9 مئی کو اس کی ضمانت مسترد کردی تھی۔

دہلی ہائی کورٹ نے دہلی تشدد کے ملزم شاہ رخ پٹھان کی جانب سے دائر باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران بدھ کے روز کہا کہ 'جب وہ عوامی مقام پر بندوق لہرا رہا تھا تو اس نے اپنے والدین کے بارے میں نہیں سوچا تھا۔'

سریش کمار کیت کی سربراہی میں ہائی کورٹ کے سنگل ججوں کے بینچ نے کہا کہ جب وہ عوامی مقام پر بندوق لہرا رہا تھا تو اس نے اپنے والدین کے بارے میں نہیں سوچا تھا لیکن اب جب وہ مشکل میں پڑ گئے تو وہ اب اپنے والدین کو یاد کر رہے ہیں۔'

یہ مشاہدہ درخواست گزار کے وکیل ایڈوکیٹ اصغر خان کی جانب سے دی گئی گزارش کے جواب میں سامنے آیا، جب عدالت پٹھان کے ذریعہ دائر درخواست کی سماعت کررہی تھی ، جس نے فروری میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کے دوران پولیس اہلکاروں پر بندوق تانی تھی۔

خان نے ہائی کورٹ کے سامنے عرض کیا کہ ان کا مؤکل مشکل حالات کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی ملزم کی مبینہ کارروائیوں سے کسی کے زخمی ہونے کا کوئی ثبوت ہے۔

شاہ رخ نے اپنی طرف سے پیش کی گئی درخواست میں کہا کہ میرے پاس میرے کنبہ کی ذمہ داری ہے۔ آج میرے والد بستر مرگ پر ہیں ، ان کی عمر 76 سال ہے۔ میری والدہ بھی بستر مرگ پر ہیں اور بہت بوڑھی ہیں ، میں ان حالات کا شکار ہوں۔

ان دعوؤں کی مخالفت کرتے ہوئے استغاثہ نے کہا کہ اس نے سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ میں رکھی ہے جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ملزم پولیس افسر پر بندوق تان رہا ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ اس کے علاوہ ہمارے پاس دو اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ثبوتوں کی کافی مقدار موجود ہے جو اس نے وہاں کیا کیا۔

کافی دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ وہ ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر راضی نہیں ہے جس کے بعد خان نے درخواست واپس لینے کے لئے اجازت مانگی۔ عدالت نے اسے اجازت دی اور معاملہ خارج کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.