ETV Bharat / bharat

تریپورہ میں کورونا معاملے

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 8:48 PM IST

تریپورہ میں کورونا معاملے
تریپورہ میں کورونا معاملے

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے تریپورہ میں حکومت کی جانب سے عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر جرمانے لگائے جارہے ہیں۔

تریپورہ میں کورونا وائرس "کووڈ۔19" معاملوں کی تعداد بڑھ کر 2891 ہوگئی ہے اور 1759 مریض اس بیماری سےصحتیاب ہوچکے ہیں۔

تریپورہ کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ تریپورہ کے مختلف اضلاع میں سے دھلائی میں 497، گومتی میں432 ،کھووائی میں 261، شمالی تریپورہ میں 152، سپاہی جلا میں 768، جنوبی تریپورہ میں 199، اونا کوٹی میں 103 اور مغربی تریپورہ میں 479 معاملے سامنے آئے ہیں۔

ریاست کے لوگ کے لیے حکومت کی پابندیوں کی پیروی کرنا لازمی ہے لیکن ایسادیکھنے میں آرہا ہے کہ سرکاری افسران، وزراء اور کارکنان لاک ڈاؤن قوانین کی پیروی نہیں کررہے ہیں۔ حالانکہ پولس قانون کی پیروی نہیں کرنے والوں پر جرمانہ لگارہی ہے لیکن ایک طبقے کے لوگوں نے الزام لگایاہے کہ سیاسی دباؤ کی وجہ سے کچھ لوگوں سے جرمانہ نہیں لیاجارہا ہے۔

ادے پور کے ڈی ایم اورکلکٹر سمیت ضلع کے اعلی افسران گاؤں کے کورنٹائن سینٹروں کا معائنہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد: کوویکسین کا تجربہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.