ETV Bharat / bharat

تملناڈو میں کورونا کا قہر

author img

By

Published : Jul 5, 2020, 9:55 PM IST

ریاست میں متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 56.47 فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح 1.35فیصد ہے۔

تملناڈو میں کورونا کا قہر
تملناڈو میں کورونا کا قہر

تملناڈو میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور 4150ریکارڈ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اتوار کو متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 11 ہزار سے زیادہ پر پہنچ گئی۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست میں متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 56.47 فیصد رہی جبکہ مرنے والوں کی شرح محض 1.35فیصد ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 111151ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60مزید لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1510ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران 2186مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اس کے بعد ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 62778ہوگئی ہے۔ ریاست میں فی الحال 4683فعال معاملے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ معاملات میں تملناڈو ملک میں مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا تھا لیکن پیر کو 86000سے زیادہ معاملات کے ساتھ ہی دہلی کو پیچھے چھوڑ کر پھر دوسرے نمبر پر آگیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.