ETV Bharat / bharat

Punjab cabinet reshuffle بلبیر سنگھ نے ریاستی وزیر صحت کے طور پر حلف لیا

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 9:24 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

پنجاب کابینہ میں نئے سال میں ایک نیا ردوبدل دیکھنے کو ملا ہے۔ ایم ایل اے ڈاکٹر بلبیر سنگھ کو کابینی وزیر بنایا گیا ہے اور انہیں صحت کی وزارت دی گئی ہے۔ وہیں چیتن سنگھ جورا ماجرا کو وزیر صحت کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ Balbir Singh sworn in as State Health Minister

چنڈی گڑھ: پنجاب کابینہ میں توسیع کے تحت ڈاکٹر بلبیر سنگھ کو ہفتہ کے روز پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا اور چند وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کیا گیا۔ گورنر بنواری لال پروہت نے ڈاکٹر سنگھ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان اور عام آدمی پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج راگھو چڈھا سمیت متعدد رہنما اور وزراء موجود تھے۔Dr Balbir Singh Sworn in as Cabinet Minister

حلف برداری کی تقریب کے بعد، ڈاکٹر بلبیرسنگھ کو صحت کا قلمدان دیا گیا، جو پہلے چیتن سنگھ جوڈاماجرا کے پاس تھا۔ ڈاکٹر بلبیر سنگھ کے پاس میڈیکل ایجوکیشن کا محکمہ بھی ہوگا۔ جوڈاماجرا کو اب وہ محکمہ دیا گیا جو فوجا سنگھ سراری کے پاس تھا۔ سراری نے آج ہی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر بینس کو تعلیم اور تکنیکی محکمہ دیا گیا ہے۔ اب امن و امان سے متعلق تمام محکموں کو وزیر اعلیٰ خود دیکھیں گے۔ ریاست میں امن و امان کو لے کر حکومت اپوزیشن کے نشانے پر ہے۔

واضح رہے کہ گرو ہرسہائی اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے فوجا سنگھ سراری نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ نجی ہے اور وہ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتے رہیں گے، لیکن یہ معاملہ فوجا سنگھ سراری کی صفائی پر ختم نہیں ہوتا کیونکہ ان پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ فوجا سنگھ سراری کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا گیا۔ اس ردوبدل کے تحت ایم ایل اے ڈاکٹر بلبیر سنگھ کو پنجاب کا وزیر صحت بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Fauja Singh Sarari resigns پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری عہدے سے مستعفی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.