ETV Bharat / bharat

Fauja Singh Sarari resigns پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری عہدے سے مستعفی

author img

By

Published : Jan 7, 2023, 3:50 PM IST

پنجاب کے کابینہ وزیر فوجا سنگھ سراری نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے استعفیٰ کے بعد پنجاب کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔ فوجا سنگھ سراری پر رشوت مانگنے کا الزام تھا اور ان کی رشوت مانگنے کی مبینہ آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ AAP Cabinet minister Resigns

Etv Bharat
Etv Bharat

چنڈی گڑھ: گرو ہرسہائی اسمبلی حلقے سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے فوجا سنگھ سراری نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ انہوں نے کہا ہے کہ ان کا استعفیٰ نجی ہے اور وہ پارٹی ورکر کے طور پر کام کرتے رہیں گے، لیکن یہ معاملہ فوجا سنگھ سراری کی صفائی پر ختم نہیں ہوتا کیونکہ ان پر مسلسل بدعنوانی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔AAP Cabinet minister Fauja Singh Sarari resigns

اس کے ساتھ مخالفین پنجاب حکومت کی بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان کے خلاف مبینہ جبری وصولی کی آڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد اپوزیشن نے گزشتہ اسمبلی اجلاس میں ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے استعفیٰ کی وجہ ذاتی بتاتے ہوئے فوجا سنگھ نے کہا کہ وہ پارٹی کے وفادار سپاہی ہیں اور رہیں گے۔
فوجا سنگھ سراری کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا امکان ہے، پنجاب کابینہ میں کئی وزراء کے ردوبدل کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ نئے چہروں کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نئے چہروں کی حلف برداری آج شام 5 بجے گورنر کی رہائش گاہ پر ایک سادہ پروگرام میں ہو سکتی ہے۔

فوجا سنگھ سراری نے 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پنجاب پولیس سے انسپکٹر کی حیثیت سے ریٹائر ہونے والے فوجا سنگھ سراری نے 2020 میں سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد وہ عوام کی خدمت کرنا چاہتے تھے اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے نظریے سے متاثر تھے۔ سراری نے شرومنی اکالی دل کے وردیو سنگھ نونی مان کو 10574 ووٹوں سے شکست دے کر اسمبلی الیکشن جیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Punjab Govt On Drugs نشیلی اشیاء بیچنے والوں کی جائیداد ضبط ہوگی، مان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.