ETV Bharat / bharat

بھارت پہنچ کر بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 4:46 PM IST

Updated : Aug 22, 2021, 4:59 PM IST

بھارت پہنچ کربھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے
بھارت پہنچ کربھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے

کابل سے بھارت لائے گئے بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے۔ جذباتی انداز میں انہوں نے کہا کہ' یہ سوچ کر میرا دل بیٹھا جارہا ہے کہ جو کچھ پچھلے 20 سالوں میں بنایا گیا تھا وہ سب ختم ہوگیا'۔

کابل سے بھارت لوٹے بھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ نے بتایا کہ ' کابل میں ہوائی اڈے کے تمام دروازوں پر پانچ سے چھ ہزار لوگ کھڑے ہیں۔ وہاں حالات بہت خراب ہیں۔ میں نہیں جانتا کہ ان میں اچھا انسان کون ہے اور کون برا'۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ وہاں کے ایم پی ہیں تو نریندر سنگھ نے کہا کہ 'سب کچھ ختم ہو چکا ہے'۔ ان کا کہنا ہے کہ 200 سکھ، ہندو ابھی بھی وہاں پھنسے ہوئے ہیں'۔

ایک ہفتے قبل کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان دارالحکومت میں سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر انڈین ایئر فورس (آئی اے ایف) کے ایک فوجی طیارے نے اتوار کے روز 107 بھارتیوں سمیت 168 افراد کو کابل سے نکال لیا ہے۔

بھارت پہنچ کربھارتی نژاد افغان رکن پارلیمان نریندر سنگھ خالصہ رو پڑے

دریں اثناء 135 افراد کا ایک گروہ جسے امریکہ اور نیٹو کے طیاروں کے ذریعے گزشتہ چند دنوں میں کابل سے دوحہ لے جایا گیا تھا وہ بھی بھارت پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو بھارت پہنچ کر لوگوں کو سکون حاصل ہوا۔ بہت سے لوگ اپنے وطن پہنچنے کے بعد جذباتی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کابل ایئر پورٹ پر 7 افغانی شہری ہلاک: برطانوی فوج

واضح رہے کہ اتوار کو کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ارد گرد ایک بھیڑ میں بھگدڑ میں سات افغان شہری مارے گئے۔ اتوار کو برطانوی فوج نے کابل میں سات شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا کہ بھگدڑ میں کچلے جانے کی وجہ سے لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی فوجی ملک سے باہر کسی بھی پرواز میں سوار ہورہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کررہے تھے۔

Last Updated :Aug 22, 2021, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.