ETV Bharat / bharat

Adani-Hindenburg Case سپریم کورٹ نے تحقیقات کے لیے سیبی کو 14 اگست تک کا وقت دیا

author img

By

Published : May 17, 2023, 5:03 PM IST

سپریم کورٹ نے بدھ کے روز سیبی کو اڈانی گروپ کے خلاف ہندنبرگ کے الزامات کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے تین ماہ تک کا وقت دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کو اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 14 اگست تک کا مزید وقت دیا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا اور جے بی پاردی والا پر مشتمل بنچ نے جانچ مکمل کرنے کے لیے چھ ماہ کی توسیع کی سیبی کی درخواست کو مسترد کر دیا اور اسے 14 اگست کو تازہ رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔بنچ نے سیبی کی عرضی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات کو غیر معینہ مدت تک نہیں بڑھا سکتا۔سپریم کورٹ نے سیبی کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس کی طرف سے مقرر کردہ جسٹس ابھے منوہر سپرے کمیٹی کی طرف سے دائر رپورٹ کی ایک کاپی شیئر کرے۔

مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کی جانب سے تحقیقات کا آغاز 25 جنوری کو امریکی تحقیقی کمپنی ہنڈنبرگ کی ایک رپورٹ کے اجراء کے بعد ہوا، جس میں 'اکاؤنٹنگ فراڈ' اور 'اسٹاک میں ہیرا پھیری' کا الزام لگایا گیا تھا۔درخواست گزاروں میں سے ایک کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ سیبی کئی برسوں سے اڈانی کی تحقیقات کر رہا ہے۔ انہوں نے 2016 اور پھر 2021 کی انکوائری کے نتائج کو ریکارڈ پر رکھنے کی ہدایت دینے کی مانگ کی۔ بھوشن نے کہا، 'پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ وہ اڈانی کی تحقیقات کر رہے تھے۔ انہیں ہمیں بتانا ہوگا کہ ان تحقیقات میں کیا ہوا ہے۔'وکیل وشال تیواری نے ذاتی طور پر اس معاملے میں ایک فریق کے طور پر پیش ہوتے ہوئے کہا کہ سیبی نے اس عدالت کو بھی مطلع نہیں کیا ہے جسے جانچ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ 2016 کی تحقیقات کا معاملہ بالکل مختلف ہے۔سیبی نے پیر کو عدالت کو بتایا کہ یہ الزام کہ وہ 2016 سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کی تحقیقات کر رہی ہے 'اصل میں بے بنیاد' ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Adani-Hindenburg case سنہ 2016 میں جن کمپنیوں کی جانچ ہوئی اس میں اڈانی گروپ شامل نہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.