ETV Bharat / state

Saifuddin Soz on Delimitation Commission Draft Report: 'رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس'

author img

By

Published : Feb 7, 2022, 4:39 PM IST

حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ سے Saif un Din Soz on Delimitation Draft Reportمتعلق سابق رکن پارلیمان اور سینئر کانگریس لیڈر سیف الدین سوز نے کہا: ’’حد بندی کمیشن کا ڈرافٹ رپورٹ اس بات کا غماز ہے کہ یہ کمیشن ریاست جموں وکشمیر کی وحدت کے خلاف کسی سازش کا طرفدار ہے۔‘‘

Saif ud Din Soz on Delimitation Commission Draft Report: ’رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس‘
Saif ud Din Soz on Delimitation Commission Draft Report: ’رپورٹ جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازس‘

سابق رکن پارلیمان اور سینئر کانگریس لیڈر Senior Congress Leader Saif ud Din Sozسیف الدین سوز نے حدبندی کمیشن ڈرافٹ رپورٹ کو ’’جموں و کشمیر کی وحدت کے خلاف سازش‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا Saif un Din Soz on Delimitation Draft Reportکہ ’’کمیشن کی سفارشات کسی سازش کی طرفدار ہیں۔‘‘

سابق مرکزی وزیر سیف الدین سوز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہ: ’’میر ی معلومات کے مطابق جموں و کشمیر حد بندی کمیشن اپنی کارروائی سے جموں و کشمیر کی وحدت کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور یہ کمیشن ایک خاص سیاسی ٹولے کے زیر اثر کام کر رہا ہے۔‘‘

سوز نے جموں و کشمیر کی سبھی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کو یکجا اور سکیولر قوتوں کے ساتھ مل کر اس ’’سازش کا قلع قمع‘‘ کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا: ’’جموں سے ایک صحافی نے مجھے ٹیلی فون پربتایا کہ آر ایس ایس/ بی جے پی درحقیقت ریاست کا مسلم اکثیریتی کردار بدلنا چاہتی ہے تاکہ وہ بالآخر ریاست میں ایک ہندو چیف منسٹر کو گدی پر بٹھا سکیں۔ میں نے (صحافی سے) کہا کہ اگر یہ کارروائی جمہوری اور آئینی طریقے سے کی جائے گی، تو اُس پر کوئی اعتراض نہ ہوگا کیونکہ دوسرے لوگ بھی جمہوری طریقے سے اپنی آواز اٹھائیںگے۔

سوز نے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ رپورٹ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا: ’’آر ایس ایس ؍ بی جے پی گٹھ جوڑ غیر جمہوری طریقے سے ریاست کا اکثریتی مرتبہ ختم کرنا چاہتی ہے، یہ منظر اُن لوگوں کیلئے اذیت ناک ہے، جنہوں نے ہمیشہ ریاست کے سکیولر وجود کو قائم رکھنے کیلئے اس نظریہ کی تائید کی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Reactions over Delemitation Commission Report: حدبندی کمیشن رپورٹ پر نوجوان کارکنان کے تاثرات

انہوں نے مزید کہا ’’ جموں و کشمیر کی مین اسٹریم سیاسی لیڈر شپ کو بہت زیادہ منظم ہو کر فرقہ وارانہ سوچ کو شکست دینی چاہئے اور ریاست کا سکیولر وجود برقرار رکھنا چاہئے۔ مین اسٹریم جماعتوں کو اپنی سوچ کے مطابق سب سے بڑی عدالت یعنی ’عوامی عدالت‘ کے سامنے جانا چاہئے اور جمہوری اور آئینی طریقے سے جاہلانہ اور متعصب سوچ کو شکست دینی چاہئے۔‘‘

مزید پڑھیں: Protest Against Delimitation Report: حدبندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف نیشنل کانفرنس کا سرینگر میں احتجاج

قابل ذکر ہے کہ حد بندی کمیشن کی جانب سے جموں و کشمیر کے اسمبلی اور لوک سبھا حلقوں میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز (دوسری رپورٹ) جموں و کشمیر کے پانچ ارکان پارلیمان کے حوالے کر دی ہےMassive Changes in Delimitation Commission Draft Report ۔ حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تقریبا سبھی سیاسی جماعتوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: BJP Leader on Delimitation: حد بندی کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے: بی جے پی رہنما

: Altaf Bukhari On Delimitation: اپنی پارٹی کا حدبندی کمیشن کی سفارشات کے خلاف احتجاج کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.