ETV Bharat / state

Sarjan Barkati Arrested by SIA سرجان برکاتی کو ایس آئی اے نے کیا گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 2:29 PM IST

Updated : Aug 29, 2023, 4:45 PM IST

ایس آئی اے نے علیحدگی پسند رہنما سرجان برکاتی کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان پر علیحدگی پسند سرگرمیوں کو تقویت دینے اور منی لانڈرگ کا الزام ہے۔ Kashmir's pied piper arrested

Sarjan Barkati Arrested by SIA
Sarjan Barkati Arrested by SIA

سرینگر: جموں وکشمیر پولیس کی اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے شعلہ بیان مقرر اور علیحدگی پسند سوچ کے حامل سرجان برکاتی کو منی لانڈرگ اور علیحدگی پسند سرگرمیوں کو تقویت دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سرجان برکاتی گزشتہ چھ برسوں سے سنہ 2016 کے عوامی مظاہروں میں شعلہ بیانی اور ان کے منفرد نعرہ بازی دینے کے الزام میں جیل میں ہیں۔ سرجان برکاتی حزب المجاہدین کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں عوامی ایجی ٹیشن میں کافی مقبول ہوئے تھے۔ انہوں نے شوپیان، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں اس دوران متعدد عوامی مظاہروں اور جلسوں سے خطاب کیا تھا اور شعلہ بیان نعرہ بازی کی تھی۔ بعد ازاں وہ آزادی چاچا اور پائڈ پائپر کے نام سے کافی معروف ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:


سرجان برکاتی پر جنوبی کشمیر کے پانچ اضلاع کے مختلف پولیس تھانوں میں 30 سے زائد ایف آئی آر درج ہیں۔ ان الزامات پر پولیس نے ان کو سنہ 2016 میں گرفتار کیا تھا اور تین برسوں کی حراست کے بعد ان کو سنہ 2020 میں کچھ عرصے کے لیے رہا کیا گیا تھا لیکن بعد میں انہیں دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا۔ ایس آئی اے کے بیان کے مطابق سرجان برکاتی نے کراؤڈ فنڈنگ کے بہانے ایک کروڑ روپیہ سے زائد رقم جمع کی تھی اور اس رقم کے کچھ حصے کو علیحدگی پسند سرگرمیوں اور منی لانڈرگ کے لیے استعمال کیا۔

سرجان برکاتی کو ایس آئی اے نے ایف آئی آر زیر نمبر 02/2023 میں گرفتار کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ایس آئی اے نے سرجان برکاتی کے گھر پر چھاپے ڈالے تھے اور وہاں سے الیکٹرانک آلات و دیگر دستاویزات ضبط کیے تھے۔ سرجان برکاتی ضلع شوپیان کے ربن گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ یاد رہے کہ سرجان برکاتی کے گھر پر چھاپے کے بعد ایس آئی اے نے دعویٰ کیا تھا کہ سرجان برکاتی اور ان کے اہل خانہ نے گھریلو صروریات کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کے لیے اپیل کی تھی جس سے انہوں نے ایک کروڑ 74 لاکھ روپیے جمع کیے۔ ایس آئی اے کے مطابق سرجان برکاتی نے اس رقم سے کچھ ذاتی جائداد خریدی تھی اور کچھ رقم علیحدگی پسندی اور منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا تھا۔

ایس آئی اے کے مطابق سرجان برکاتی نے اس فنڈ کا ایک کثیر حصہ ضلع اننت ناگ میں اپنی زوجہ کے نام پر خریدی گئی اراضی پر خرچ کیا ہے۔ اس اراضی کو، ایس آئی کے مطابق، 45 لاکھ روپے میں خریدا گیا جسے بعد میں 72 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا۔ اس اراضی سے حاصل شدہ منافع یعنی 27 لاکھ روپے سے رہائشی مکان تعمیر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اہل خانہ نے پانچ کنال اراضی بھی خریدی ہے جس پر ایک مدرسہ تعمیر کیا گیا ہے۔ جبکہ ایف ڈی آئی، جو اس کے اہل خانہ کے نام درج ہے، پر بھی کثیر رقم بینک میں جمع کی گئی ہے۔ سرجان برکاتی کے اہل خانہ کہتے ہیں کہ ان کے ہزاروں مداح ہیں جنہوں نے انکے لئے عطیات کے طور پیسے دئے تھے۔

Last Updated :Aug 29, 2023, 4:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.