ETV Bharat / state

Property Tax in JK پراپرٹی ٹیکس کو لوگوں کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے گا، صوبائی کمشنر کشمیر

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 4:52 PM IST

ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہا کہ جموں وکشمیر کی ایک تہائی آبادی پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے، کیونکہ ان کی پراپرٹی کا رقبہ ایک ہزار مربع فٹ سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں یہ ٹیکس سب سے آخر میں لاگو کیا جا رہا ہے اور ملک کی باقی ریاستوں کے مقابلے میں یہاں ٹیکس کی شرح بھی بہت کم ہے۔

Div comm kashmir
صوبائی کمشنر کشمیر

سرینگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کو لوگوں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے گا اور اس کی رقم میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے کھاتوں میں ہی جمع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس ٹیکس کی شرح باقی ریاستوں کے ٹیکس کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ موصوف صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ٹی آر سی میٹنگ حال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقعy پر ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’جموں وکشمیر کی ایک تہائی آبادی پہلے ہی اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے، کیونکہ ان کی پراپرٹی کا رقبہ ایک ہزار مربع فٹ سے کم ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جموں وکشمیر میں یہ ٹیکس سب سے آخر میں لاگو کیا جا رہا ہے اور ملک کی باقی ریاستوں کے مقابلے میں یہاں ٹیکس کی شرح بھی بہت کم ہے‘۔

وی کے بدھوری نے کہا کہ ان رہائشی مکانات پر پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا جا رہا ہے جو 15 سو مربع فٹ رقبے پر تعمیر ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ یہ ٹیکس سال میں صرف ایک بار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ٹیکس کی صورت میں جمع شدہ رقم لوگوں کی بہبودی کے لئے استعمال کی جائے گی اور یہ رقم میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے کھاتوں میں جمع رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹیکس لاگو کرنے کے بغیر دوسرا کوئی چارہ ہی نہیں تھا جو لوگوں کو منظور ہوگا تاکہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

مزید پڑھیں: Manoj Sinha On Property Tax انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

ایس ایم سی کمشنر اطہر عامر خان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں سے جمع کئے جانے والے اس ٹیکس کی رقم سے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایس ایم سی کی آمدنی اس کی ضروریات کے مقابلے میں صرف دس فیصد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس کی رقم سے ہم لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کر سکتے ہیں کیونکہ اس ٹیکس کی رقم کو سٹیٹ یا مرکزی حکومت کو نہیں دیا جا سکتا ہے اور اس رقم کو صرف ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.