ETV Bharat / state

Manoj Sinha On Property Tax انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی: منوج سنہا

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 9:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جموں و کشمیر انتظامیہ نے امسال یکم اپریل سے یونین ٹریٹری کے مونسپل کارپوریشنز اور مونسپل کمیٹیز میں پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اربن لوکل باڈیز اس ٹیکس سے خودکفیل ہوں گی اور یہ ٹکس قصبوں و مونسپل کمیٹز کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔

جموں:جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے پر بھی کافی چیخ وپکار دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ لوگ موبائل انٹرنیٹ ڈاٹا پر کافی پیسہ صرف کر رہے ہیں،لیکن ٹیکس نہیں دینا چاہتے ہیں۔جموں میں ایک تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یوٹی میں انتہائی کم پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی ریاستوں کے مقابلے میں کافی کم ٹیکس لاگو کرنے پر بھی شور مچایا گیا ۔ایل جی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے لوگوں کے جذبات و احساسات کو ملحوظ نظر رکھا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جن کے پاس اچھی خاصی کمائی ہے وہ موبائیل ڈیٹا پر پیسے صرف کرکے دن بھر ویڈیو گیم کھیلتے ہیں تو بہتر سہولیات کی خاطر پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں اُنہیں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے۔

بتادیں کہ پراپرٹی ٹیکس کو لاگو کرنے کے بعد جموں وکشمیر یوٹی میں بھاجپا سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے یہاں تک کہہ دیا کہ مودی حکومت نے اس ٹیکس کو لاگو نہیں کیا بلکہ ایل جی انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں: Property Tax in JK مخالفت کے باوجود یکم اپریل سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے کی چیف سیکرٹری کی ہدایت

دریں اثناہ جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری ارون کمار مہتا نے گزشتہ روز تمام ضلع کمشنرز، ایس ایس پیز اور جموں و سرینگر مونسپل کارپوریشنز کے کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کی اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ یکم اپریل سے عوام سے پراپرٹی ٹیکس جمع کرائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت دی کہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط معلومات پر متعلقہ افسران و مونسپل کارپوریشنز اور کمیٹز خدشات کو دور کرے جس کے لیے بیداری مہم کا آغاز کیا جائے اور شہروں کو ٹیکس کے متعلق جانکاری دی جائے گی

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.