ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 1:26 PM IST

Updated : Jan 28, 2023, 1:44 PM IST

بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں ہے، اس بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی بھی شامل ہوئیں۔ Priyanka Gandhi joins Bharat Jodo Yatra

پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل
پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل

سرینگر: کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی گئی بھارت جوڑو یاترا جموں و کشمیر میں اپنی آخری منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ اس درمیان بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی بھی شامل ہوئیں۔ اونتی پورہ سے روانگی کے موقع پر انہوں نے پیدل مارچ میں راہل کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ وہیں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی بھی یاتر میں شامل ہوئیں۔ محبوبہ مفتی یاترا میں اپنی بیٹی کے ساتھ شامل ہوئیں۔

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی دوپہر کو پلوامہ ضلع سے بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ اس سے پہلے راہل گاندھی نے پلوامہ کے مقام لیتھ پورہ میں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فروری 2019 میں پلوامہ کے لیتھ پورہ میں ہونے والے بم دھماکے میں سی آر پی ایف کے چالیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ 29 جنوری کو سری نگر میں یاترا کے ختم ہونے سے ایک دن قبل پرینکا گاندھی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ 30 جنوری کو کوئی یاترا نہیں ہوگی بلکہ صرف جے کے پی سی سی کے دفتر میں قومی پرچم لہرانے کی تقریب ہوگی اور بعد میں شیر کشمیر اسٹیڈیم میں ایک ریلی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in Awantipora بھارت جوڑو یاترا کا اونتی پورہ میں پڑاؤ

وہیں جے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کی جمہوریت کے لیے سود مند ثابت ہوگی، یاترا بھارت کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائے گی کیونکہ فرقہ پرست نظریات رکھنے والے سیاست دانوں نے سیاسی مفاد کے لیے لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کیا ہے، جس سے نہ صرف ملک میں امن و ترقی اور خوشحالی ختم ہو گئی ہے بلکہ ملک کے جمہوری نطام کو بھی نقصام پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نفرتوں کو ختم کرنے اور ملک میں امن و خوش حالی کا پیغام دینے نکلی ہے۔

Last Updated :Jan 28, 2023, 1:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.