ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in Awantipora بھارت جوڑو یاترا اونتی پورہ سے روانہ

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 9:51 AM IST

Updated : Jan 28, 2023, 2:04 PM IST

بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے سرینگر کی جانب روانہ ہو چکی ہے، لیکن اس درمیان یاترا کچھ وقت کے لیے اونتی پورہ میں رکی تھی۔ تھوڑی دیر قیام کے بعد راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے پد یاترا کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور سرینگر کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ Rahul Gandhi Yatra begins from Awantipora

Awantipora
Awantipora

اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے اننت ناگ سے آج کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگئی ہے اور یاترا میں شامل کانگریس پارٹی کے کئی سینئر رہنما جو اونتی پورہ پہنچے تھے وہ اب وہاں سے سرینگر کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمان جے رام رمیش، دگ وجے سنگھ، رجنی پاٹل اور جی اے میر بھی یاترا میں شامل ہونے کے لیے موجود ہیں۔ تاہم اس درمیان کچھ وقت کے لیے یاترا اونتی پورہ میں رکی تھی۔ یہاں اونتی پورہ میں تھوڑی دیر قیام کے بعد راہل گاندھی نے اونتی پورہ سے پد یاترا کا دوبارہ آغاز کیا ہے اور دارالحکومت سرینگر کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کی جمہوریت کے لیے سود مند ثابت ہوگی، یاترا بھارت کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائے گی کیونکہ فرقہ پرست نظریات رکھنے والے سیاست دانوں نے سیاسی مفاد کے لیے لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کیا ہے، جس سے نہ صرف ملک میں امن و ترقی اور خوشحالی ختم ہو گئی ہے بلکہ ملک کے جمہوری نطام کو بھی نقصام پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نفرتوں کو ختم کرنے اور ملک میں امن و خوش حالی کا پیغام دینے نکلی ہے۔

قبل ازیں جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا تھا کہ محض الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ملک میں جو جو نفرت کا ماحول پیدا کیا جارہاہے وہ ایک بہت ہی خطرناک اور تشویشناک رجحان ہے، جو اس ملک کو تباہی اور بربادی کی طرف لے کر جائے گا۔ ان باتوں کا اظہارموصوف نے عشمقام پہلگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ بھارت جوڑو یاترا سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس وقت ملک میں بے حد نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں، ہندوں، مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے درمیان دوریاں پیدا کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے اور یہ رجحان اس ملک کی بنیادوں کو ہلا رہا ہے اور بھارت جوڑو یاترا کا پیغام نفرتوں کو ختم کرنا اور وطن کو جوڑنا ہے جسے تفرت کے ذریعے توڑا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ ملک یہاں کے رہنے والے ہر ایک باشندے کا ہے پھر چاہیے اُس کا مذہب کوئی بھی اور وہ کسی بھی زبان میں کیوں نہ بات کرتا ہو۔ یہ ملک اُسی صورت میں ترقی کرسکتا ہے جب ہم سب ایک ہوکر نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather Affects Bharat Jodo Yatra موسم نے روکے راہل گاندھی کے قدم


ایک سوال کے جواب میں صدر نیشنل کانفرنس نے کہا کہ ہمارے یہاں بہت مشکلات آئے، ایسے مشکلات بھی آئے جب ہماری پنڈت بھائیوں کو یہاں سے ہجرت کرنی پڑی اور میں دعا کرتا ہوں کہ یہاں ایسا ماحول قائم ہو کہ وہ اپنی من مرضی یہاں واپس آکر اپنے گھروں میں پھر سے خوشی اور عزت کیساتھ رہ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کے اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم میں ہمت، صبر اور اُمید ہونی چاہیے اور اوپر والے پر پورا ایمان ہونا چاہیے۔ اپوزیشن بھی ایک دن متحد ہوگی لیکن جب اوپر والی کی مرضی ہوگی۔

Last Updated :Jan 28, 2023, 2:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.