ETV Bharat / state

جموں وکشمیر کے عوام مصائب اور مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں، نیشنل کانفرنس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 15, 2023, 7:44 PM IST

NC on power Crises in Kashmir این سی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ وادی میں سرما آنے سے قبل ہی بجلی کی بدترین صورتحال پیدا ہوئی اور آج ہر سو بجلی کا بحران ہے۔ انہوں نے کہا حکمران بجلی نظام میں بہتری لانے کے بجائے اسے پیچھے دھکیل رہے ہیں۔

این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر
این سی جنرل سکریٹری علی محمد ساگر

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر نے کیا کہ موجودہ افسر شاہی نظام میں جموں وکشمیر کے عوام روز مرہ کے مصائب اور مشکلات کی چکی میں پس رہے ہیں اور غیر جمہوری مسلط کئے گئے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے جمعے کے روز مختلف عوامی وفود، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کیساتھ ملاقات کے دوران کیا۔


انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ عام لوگ حکومت کی غفلت شعاری اور نااہلی سے مختلف نوعیت کے مشکلات و مصائب سے دوچار ہیں۔ سرما آنے سے قبل ہی بجلی کی بدترین سپلائی پوزیشن شروع ہوگئی تھی اور آج ہر سو بجلی کا بحران ہے، ٹھٹھرتی سردی میں بھی لوگوں کو بجلی دستیاب نہیں۔ حکمران بجلی نظام میں بہتری لانے کے بجائے اسے پیچھے دھکیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال قبل لوگوں کو معقول اور مناسب بجلی فراہم ہوتی تھی لیکن آج فیس میں کئی گناہ اضافے کے باوجود صارفین کو بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے، حکومتی سطح پر صرف دعوے اور اعلانات ہوتے ہیں لیکن زمینی سطح پر اس کا عملدرآمد نہیں ہوتا ہے۔ گذشتہ 5 برسوں سے حکمرانوں کے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کے دعوے سرما آتے ہیں سراب ہوجاتے ہیں اور پھر بجلی کمی کیلئے ہیلے بہانے اپنائے جاتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ حکومت اگرچہ آئے روز بلند باغ دعوے کرتی رہتی ہے لیکن زمینی سطح لوگوں کو کوئی بھی راحت نہیں مل رہی ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے جبکہ قیمتوں کو اعتدال پر لانے کیلئے کوئی بھی قدم نہیں اُٹھایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:


عام لوگوں کے مشکلات میں ہر روز ہورہے اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساگر نے کہا ہے کہ راشن کوٹا میں کمی کرکے اب صرف 5کلو تک پہنچا گیا ہے اور یہ راشن حاصل کرنا بھی اب صارفین کیلئے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے۔ تعمیر و ترقی کے کاموں کی رفتار بھی ماند پڑگئی ہے۔ بیشتر سڑکوں، رابطہ سڑکوں اور گلی کوچوں کی حالت ناگفتہ بہہ ہے ۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.