ETV Bharat / state

Dance competition سرینگرمیں نوجوانوں کیلئے ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 4:46 PM IST

گلوبل ملٹی کلچر فیڈریشن نے سرینگر میں ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس کمپیٹیشن میں دوردراز علاقوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی اور اپنا اپنا ہنر دکھا دیا۔

Dance competition organised for talented youths in Srinagar
سرینگرمیں نوجوانوں کیلئے ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد

سرینگرمیں نوجوانوں کیلئے ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد

سرینگر:جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے یہاں کے نوجوانوں نے نہ صرف پڑھائی بلکہ کھیل کود سمیت مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنا نام روشن کیا ہے۔سرینگر میں گلوبل ملٹی کلچر فیڈریشن نے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے ایک ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد کیا ۔ اس کمپیٹیش میں وادی کے دور دراز علاقوں سے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

شرکت کرنے والے پاٹیسپینٹ کے مطابق وادی میں کوئی ایسا پلیٹ فارم مہیا نہیں ہے جہاں وہ اپنا ہنر دکھا سکے اور اپنے صلاحتیوں میں مزید نکھار لاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے کمپیٹیشن انعقاد ہونے سے ان کے ہنر میں مزید بہتری آئی گی اور ان ک ٹیلینٹ دنیا کے سامنے آئے گا۔اس کمپیٹیشن میں پارٹیسپینٹ ججز کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاکہ وہ مقابلے کے فائنل تک پہنچنے اور انعام جیت سکے۔

وہیں اس حوالے سے ڈانس کمپیٹیشن کے منتظمین کے مطابق نئے سال کی آمد پر انہوں نے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا، تاکہ یہاں کے نوجوانوں کو پیٹ فارم مہیا ہو۔انہوں نے کہا کہ اس کمپیٹیشن کے فاتحین کو بڑے البمز میں ڈانس کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ موسم سرما کے اختتام پر اس ڈانس کمپٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں ہنر کی کوئی کمی نہیں ہے بس انہیں صرف اچھی تربیت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے انہیں اس طرح کے پروگرام کے انعقاد پر تعاون ملتا ہے ۔

مزید پڑھیں: Fashion Show In Srinagar انٹرنیشنل پھیرن ڈے پر سرینگر میں فیشن شو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.