ETV Bharat / state

IUST Conference Concludes: اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا اختتام

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 2:32 PM IST

اسلامک یونیورسٹی، اونتی پورہ، میں منعقد کیے گئے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل سمیت ایل جی منوج سنہا نے شرکت کی۔ Two day International conference at IUST Concludes

اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر
اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

پلوامہ: اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، اونتی پورہ، کے زیر اہتمام IUST اونتی پورہ میں انڈین سوشیالوجیکل سوسائٹی (ISS) کے تعاون سے ’’معاشرہ، ثقافت اور سماجی تبدیلی: کشمیر اور اس سے آگے‘‘ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ IUST Awantipora Two Day Conferenceگزشتہ روز جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کانفرنس کا افتتاح کیا تھا۔

اسلامک یونیورسٹی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

کانفرنس کے دوسرے روز چیف جسٹس جموں وکشمیر لداخ، پنکج متھل، نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ JK LG Attends IUST Conferenceانہوں نے کانفرنس کو ایک اہم سنگ میل سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کی اس کانفرنس سے یہاں آئے ہوئے مندوبین کو بہت اچھا لگا۔ تاہم وہ اس کانفرنس کے ٹیکینل سیشن میں شریک نہ ہو سکے۔JK Chief Justice Attends IUST Conference

اختتامی تقریب پر اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو، فیکلٹی ممبران اور ایس ایس پی اونتی پورہ بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: LG Sinha Inaugurates International Conference ایل جی منوج سنہا نے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.