ETV Bharat / state

Scooty Distributed in Ganderbal گاندربل میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 12:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کگاندربل میں سوشل ویلفیئر دفتر کی جانب سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم کی گئی۔ اس موقعے پر ضلع آفیسر ساہر مجید اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق تھے۔

گاندربل میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم
گاندربل میں جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم

گاندربل میں جسمانی طورپرمعذورافراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کگاندربل میں سوشل ویلفیئر دفتر کی جانب سے جسمانی طور پر مخصوص افراد کے درمیان اسکوٹی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر ضلع آفیسر ساہر مجید اور ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق تھے۔اسکوٹی حاصل کرنے والے مخصوص افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن نزہت اشفاق نے کہا دراصل اس سلسلے میں جو سب سے بڑی تقریب ہوئی ہے۔ وہ سرینگر میں ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوئی ہے، جہاں ایل جی منوج سنہا کی قیادت میں ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا،۔ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے آج ایل جی منوج سنہا کی ہدایت پر گاندربل میں بھی اس طرح کی تقریب کے دوران سولہ جسمانی طور مخصوص افراد میں سکوٹیاں تقسیم کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ کچھ اور لوگ اس اسکیم کا فائدہ اٹھا سکیں۔ اس دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلع آفیسر ساہر مجید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو ہم نے ایل جی منوج سنہا کے کہنے پر یہ تقریب منعقد کی ہے ۔انہوں نے کہا ہے ہمارے پاس 56 افراد کےلئے سکوٹیاں تقسیم کرنے کےلئے تیاریاں مکمل ہیں، تاہم فی الحال ہم نے سولہ سکوٹیاں تقسیم کی ہیں اور آنے والے دنوں میں باقی اسکوٹیاں بھی تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:Tiranga Rally in Pulwama ضلع پلوامہ کے اسکولوں میں ترنگا ریلیوں کا اہتما

ان کا کہنا ہے کہ دراصل باقی بچے اسکوٹییوں کی رجسٹریشن اور کچھ اہم دستاویزات ابھی مکمل نہیں ہوۓ تھے، جس کی وجہ سے وہ تمام اسکوٹیاں اس وقت گودام میں پڑی ہوئی ہیں۔اس سلسلے میں ہم پچھلے ایک سال سے کاروائی میں لگے تھے، انہوں نے ضلع کے باقی بچے جسمانی طور ناخیز افراد سے کہا ہے کہ آپ بھی ہمارے پاس آکر درخواست دیں، تاکہ آپ کو بھی سکوٹی ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.