ETV Bharat / state

Road Accident ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک ایک زخمی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 4:31 PM IST

Updated : Mar 28, 2023, 6:00 PM IST

ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا ہے۔ متوفی کی شناخت مرتضیٰ احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

road-accident-in-doda-one-killed-one-injured
ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک ایک زخمی

ڈوڈہ میں سڑک حادثہ، ایک ہلاک ایک زخمی

ڈوڈہ: سرحدی ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور زخمی ہوگیا ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ منگل کے روز ایک لوڈ کیرئیر گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر JK06B6047 ڈوڈہ سے کشتواڑ جارہی تھی شبنوٹ پریم نگر علاقہ میں ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہرے کھائی میں جا گری۔اس سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک اور شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ متوفی کی شناخت مرتضیٰ احمد ساکن گرومل گواری کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کی شناخت فیضان احمد ولد محمد اقبال نائیک ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی۔زخمی شخص کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Road Accident in Udhampur ادھمپور میں سڑک حادثہ، تین افراد زخمی

ملک بھر میں سڑک حادثات کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنی قیمتی جانیں گنوارہے ہیں۔ اور ہزاروں افراد سڑک حادثات میں شدید زخمی ہون کی وجہ سے معذوری کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ سڑک حادثات کی اہم وجوہات میں لاپرواہی سے گاڑی چلانا، نشہ کی حالت میں گاڑی چلانا، انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں۔ متعلقہ محکمہ کی جانب سے آئے دن اس ضمن میں شعور بیداری مہم بھی چلائی جاتی ہے۔ ہائی ویز پر جگہ جگہ ڈرائیورنگ کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات پر مبنی بورڈ لگائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سڑک حادثات میں کمی کے بجائے دن بہ دن اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس جموں و کشمیر کے مطابق جموں و کشمیر میں 2010 سے 2022 کے درمیان 76 ہزار 942 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 12, ہزار429 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جب کہ 1 لاکھ 4 ہزار 983 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Last Updated :Mar 28, 2023, 6:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.