ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested اوڑی میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

author img

By

Published : May 31, 2023, 9:42 PM IST

پولیس نے اوڑی میں ایک ناکا چیکینگ کے دوران ایک منشیات فروش کو 80 گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ گرفتار منشیات فروش کی شناخت محمود شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن ناملا اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔

drug-peddler-arrested-with-contraband-substances-in-uri
اوڑی میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

اوڑی میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

بارہمولہ:جموں کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں پولیس نے آج ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے منشیات فروش کے قبضہ سی ممنوعہ اشیاء برآمد ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے اوڑی کے سید پورہ علاقے میں ایک ناکا لگایا تھا۔ پولیس کا ناکا جب منشیات فروش نے دیکھا تو اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی،لیکن پولیس نے اسے بڑی سی مہارت سے پکڑ لیا۔ ذاتی تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے80 گرام ہیروئن برآمد کی ۔ پولیس نے موقع پر ہی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کی شناخت محمود شاہ ولد غلام نبی شاہ ساکن ناملا اوڑی کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے منشیات فروش کے خلاف پولیس اسٹیشن اوڑی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔
وہیں علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: PSA Against Four In Baramulla بارہمولہ میں چار افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

واضح رہے بارہمولہ اور اوڑی پولیس نے پچھلے چار مہینوں میں سو سے زیادہ منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان سے کروڑوں روپے کی منشیات بھی برآمد کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.