ETV Bharat / state

Water scarcity in baramulla: پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 1:13 PM IST

چکھ کانس پورہ، بارہمولہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو اپنی پاس بجھانے کے لیے روزانہ دور دراز علاقوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔ water shortage triggers protest in baramulla

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج
پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف بارہمولہ میں احتجاج

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چکھ کانس پورہ علاقے کے رہائشیوں نے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ محکمہ گزشتہ دو ماہ سے بھی زائد عرصہ سے علاقے میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکا ہے۔ مقامی باشندوں کانسپورہ - بارہمولہ سڑک پر احتجاج درج کیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین - جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے - نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پانی جیسی اہم اور بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو پینے کا صاف پانی حاصل کرنے کے لیے روزانہ کئی کلومیٹر پیدل چل سفر طے کرنا پڑتا ہے جس کے سبب انہیں ہر روز سخت اذیتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاج کر ہے لوگوں نے بتایا کہ گرمیوں کے ایام میں لوگوں کو پانی جیسے اہم ضرورت سے محروم رکھے جانے کے باعث عوام کو اذیتون کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ احتجاجیوں نے حکام سے گرمیوں کے ایام میں پینے کے صاف پانی کی سپلائی بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: Water Scarcity In Baramulla بارہمولہ میں پانی کی قلت کے خلاف مقامی خواتین کا احتجاج

چکھ کانس پورہ علاقے کے باشندوں کا کہنا ہے کہ محکمہ مل شکتی کی جانب سے پانی فراہم نہ کیے جانے کے باعث لوگ ’’پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے کا مزید کہا کہ ’’پانی کے بحران کی وجہ سے رہائشیوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے اور آبادی ندی نالوں کا گندا پانی پینے پر مجبور ہو رہی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.