ETV Bharat / city

شوپیان: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:58 PM IST

عبدالاحد وانی مٹی سے بنے ہوئے گھر میں اپنے معزور بچوں اور بیوی سمیت زندگی کے بچے ہوئے دن گزار رہیں ہیں۔ بارش ہونے کے سبب ان کے گھر میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

شوپیان: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم
شوپیان: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

جموں و کشمیر میں ضلع شوپیان کے گاؤں دوناروں کیلر کے رہنے والے عبدالاحد وانی نہایت ہی غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ عبدالاحد کی بیوی اور پانچ بچے بھی ہے جن میں چار بچے معزور ہیں اور اس خاندان کا کوئی پرساں حال نہیں ہے۔

شوپیان: غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم

عبدالاحد وانی مٹی سے بنے ہوئے گھر میں اپنے معزور بچوں اور بیوی سمیت زندگی کے بچے ہوئے دن گزار رہیں ہیں۔ بارش ہونے کے سبب ان کے گھر میں پانی جمع ہو جاتا ہے۔

ایک طرف جہاں حکومت پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت غریب کنبوں کو پکے مکان بنانے کے لیے پیسے دینے کا دعویٰ کرتی ہے تو وہیں دوسری جانب عبدالاحد وانی کی طرح نہ جانے کتنے خاندان ایسے ہوں گے جو غربت کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے ابھی تک ان مستحق افراد کو ایک بھی پیسہ نہیں ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی: شدید بارش سے مکان منہدم

عبدالاحد نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ گزشتہ دو سال سے ضلع شوپیان کے سرکاری دفاتروں کے چکر کاٹ رہیں ہیں تاہم انہیں ابھی تک سرکار کی جانب سے ایک بھی روپیہ امداد کے طور پر نہیں ملا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 'وہ پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے لیے بھی اپنا نام درج کرایا تھا تاہم انکی طرف کسی نے توجہ نہیں دیا۔' اس حوالہ سے جب ای ٹی بھارت کے نمائندے نے بلاک ڈیولپمنٹ افسر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ 'ہنگامی بنیادوں پر ہم عبدلاحد وانی کو مکان تعمیر کرنے کے لیے مدد فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.