ETV Bharat / city

Non Local Laborer Drowned: پلوامہ میں غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرق

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 12:45 PM IST

Updated : Sep 3, 2022, 3:19 PM IST

ضلع پلوامہ میں ہفتے کی صبح بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور دریائے جہلم سے ریت نکلنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔ Non Local Laborer Drowned in Jhelum River

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرقآب
پلوامہ میں غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرقآب

سرینگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہفتے کی صبح بہار سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور دریائے جہلم سے ریت نکلنے کے دوران غرقآب ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بدری پورہ کاؤنی گاؤں میں ہفتے ہی صبح مزدورں کا ایک گروپ دریائے جہلم سے ریت نکال رہا تھا کہ اس دوران ایک غیر مقامی مزدور پھسل کر دریا میں ڈوب گیا۔ Non Local Laborer Drowned in in Pulwama

پلوامہ میں غیر مقامی مزدور دریائے جہلم میں غرق

مذکورہ مزدور کی شناخت 19 سالہ محمد عادل ساکن بہار کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Labourer Body Recovered سری نگر میں دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے مزدور کی لاش دو روز بعد برآمد

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو سری نگر کے سونہ علاقے میں دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقاب ہو گیا تھا جس کی لاش ہفتے کی صبح راج باغ علاقے سے بر آمد کی گئی۔ مزدور کی شناخت 22 سالہ جعفر وانی کے بطور ہوئی تھی۔

Last Updated :Sep 3, 2022, 3:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.