ETV Bharat / city

Security Beefed up in Jammu : یوم جمہوریہ کے پیش نظرسرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 13, 2022, 10:00 PM IST

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول اور شہر خاص جموں میں چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا Security Beefed up in Jammu ahead of R DAYجاسکے۔

Security Beefed up in Jammu ahead of R DAY
یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں صوبے میں لائن آف کنٹرول اور شہر خاص جموں میں چوکسی بڑھائی گئی ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج Security Beefed up in LOC کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ

ذرائع نے بتایا کہ حد متارکہ پر رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو وقت رہتے ناکام بنایا جاسکے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ سرحدوں پر چوبیس گھنٹے پیٹرولنگ Patrolling in LOC کے ساتھ ساتھ رات کے دوران دکھائی دینے والے آلات کے ذریعے بھی مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر گزر رکھی جائے۔


دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو قبل اذ وقت ناکام کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:Arrangements for R-Day celebrations In Pulwama: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال

دفاعی ذرائع کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں اورجو کوئی بھی غیر قانونی طریقے سے بھارت کے حدود میں درندازی کی کوشش کریے گا اُس سے فوج قبل ازوقت نمٹایا جائے۔

مزید پڑھیں:Republic Day Arrangement In Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم جمہوریہ کے پیش نظر حد متارکہ پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.