ETV Bharat / briefs

ہمت و جواں مردی کی مثال ارشد احمد وانی

author img

By

Published : Jun 28, 2019, 9:47 AM IST

Updated : Jun 28, 2019, 11:23 AM IST

کچھ ایسے بھی حوصلہ مند اور بہادر لوگ ہیں جو معذور ہونے کے باوجود اہل خانہ اور دوسروں کی معاشی ضرورت کا سہارا بن رہے ہیں۔

ہمت و جواں مردی کی مثال ارشد احمد وانی

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتر گاؤں کے رہنے والے ارشد احمد وانی نامی نوجوان ہمت و جواں مردی کی مثال ہے۔

ہمت و جواں مردی کی مثال ارشد احمد وانی

ارشد پیشہ سے ترکھان تھے مگر 2016 میں دیوار سے گرنے سے ان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور کمر سے نیچے کا حصہ بے حس ہو گیا۔ ارشد اپنے گھر میں اکیلے کمانے والے تھے حادثہ سے ان کی دو بیٹیاں، اہلیہ اور والدہ بے سہارا ہو گئیں۔

ڈھائی برس تک بستر علالت پر پڑے رہنے کے بعد ارشد نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔ آج سےتین ماہ قبل انہوں نے محکمہ انڈسٹریز سے لکڑی کےکارخانہ کے لیے قرض لیا اور ایک کار خانہ قائم کیا۔ معذوری سبب ارشد کام پوری طرح سے نہیں کر پاتے تھے، اس لیے ارشد نے یہاں دو نوجوانوں کو ملازمت پر رکھا۔

ارشد ان کو کام سکھانے کے علاوہ خود بھی ان سے مدد حاصل کرتے ہیں اور وھیل چیئر پر ہی خود یہ مشکل کام کرتے ہیں۔ چند ماہ سے اب ارشد کچھ پیسہ کما پاتے ہیں۔

تاہم انہیں امید ہے کہ آئندہ ان کے کام میں اضافہ ہوگا۔ ارشد کا کہنا ہے کہ کام شروع کرنے سے ان کا سارا ذہنی تناؤ دور ہو گیا اور وہ اہل خانہ پر بوجھ بننے کے بجائے وہ ان کا سہارا بن رہے ہیں۔
ارشد کی یہ بہادری، حوصلہ مندی اور جرت مندی لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

Intro:شوکت ڈار۔۔ اس تیز رفتار دور میں اکثر تندرست و صحت مند لوگ کوئی کام نہ کرنے کے سبب بے روز گار ہوتے ہیں اور دوسروں کی ہی مدد و رحم کرم پر زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن ایسے میں کچھ ایسے بھی حوصلہ مند اور بہادر لوگ ہیں جو معذور ہو نے کے باوجود خود کااور اہل خانہ کا سہارا بن رہے ہیں۔


Body:شوکت ڈار۔۔ اس تیز رفتار دور میں اکثر تندرست و صحت مند لوگ کوئی کام نہ کرنے کے سبب بے روز گار ہوتے ہیں اور دوسروں کی ہی مدد و رحم کرم پر زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن ایسے میں کچھ ایسے بھی حوصلہ مند اور بہادر لوگ ہیں جو معذور ہو نے کے باوجود خود کااور اہل خانہ کا سہارا بن رہے ہیں۔ پلوامہ کے لیتر گاؤں میں رہنے والے نوجوان ارشد احمد وانی ہمت و حوصلہ مندی کی ایک مثال ہیں۔ ارشد پیشہ سے ترکھان تھے لیکن 2016 میں دیوار سے گرنے سےان کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ جس کے سب ان کی کمر سے نیچے کا حصہ بے حس ہو گیا۔ ارشدگھر کا واحد کمانے والا تھا۔ اور اس حادثہ سے ان کی دو بیٹیاں، اہلیہ اور والدہ بے سہارا ہو گئیں۔ اڑھائی برس تک بستر علالت پر پڑے رہنے کے بعد ارشد نے ہمت کا مظاہرہ کیا۔آج سےتین ماہ قبل انہوں نے محکمہ انڈسٹریز سے لکڑی کےکارخانہ کے لئے قرضہ لیا۔ معذوری کے با وجود ارشد نے یہ کارخانہ شروع توکیا لیکن خود چونکہ ارشد یہ کام پوری طرح سے نہیں کر پاتے تھے، اس لئے ارشد نے یہاں دو نوجوانوں کو کام پر رکھا۔ ارشدان کو کام سکھانے کے علاوہ خود بھی ان سے مدد حاصل کر تے ہیں۔ اور ویل چیر wheel chair پر ہی خود یہ مشکل کام کر تے ہیں۔ چند ماہ سے اب ارشد کچھ پیسہ کما پاتے ہیں۔ تاہم انہیں امید ہے کہ آئیندہ ان کے کام میں اضافہ ہوگا۔ ارشد مانتے ہیں کہ کام شروع کرنے سے ان کا سارا تناؤ، بے بسی دور ہو گئی اور وہ خود کو اہل خانہ پر بوجھ بننے کے بجائے وہ ان کا سہارا بن رہے ہیں۔ ارشد کی یہ بہادری، حوصلہ مندی اور جرت مندی سبی کے لئے ایک مشعل راہ ہے۔


Conclusion:شوکت ڈار۔۔ اس تیز رفتار دور میں اکثر تندرست و صحت مند لوگ کوئی کام نہ کرنے کے سبب بے روز گار ہوتے ہیں اور دوسروں کی ہی مدد و رحم کرم پر زندگی گزارتے ہیں۔ لیکن ایسے میں کچھ ایسے بھی حوصلہ مند اور بہادر لوگ ہیں جو معذور ہو نے کے باوجود خود کااور اہل خانہ کا سہارا بن رہے ہیں۔
Last Updated :Jun 28, 2019, 11:23 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.