ETV Bharat / bharat

India Coronavirus Update: بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز

author img

By

Published : Feb 6, 2022, 10:56 AM IST

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 13 ہزار 246 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in India

بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز
بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ سات ہزار سے زیادہ نئے کیسز

بھارت میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 7 ہزار 474 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ New Corona cases in India

وہیں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 865 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد 5 لاکھ ایک ہزار 979 ہو گئی ہے۔ New Covid Death in India

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کُل تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 11 ہو گئی ہے۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ Corona Active Cases in India

کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 13 ہزار 246 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ Total corona Recoveries in India

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ Indian Council of Medical Research کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 14 لاکھ 48 ہزار 513 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔

اب تک بھارت میں کُل 74 کروڑ 1 لاکھ 87 ہزار 414 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 169 کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ Total Vaccination in India

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.